1️⃣(IMS) Islamic Message Service official
1️⃣(IMS) Islamic Message Service official
February 12, 2025 at 05:26 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ *🚫 شب برات اور بدعات* قال اللہ تبارک وتعالیٰ (اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ۔ سورۃ المائدہ ﴿۳﴾ `آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند کر لیا` *قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم* `«أما بعد فإن خير الحديث كتاب الله وخير الهدي هدى محمد وشر الأمور محدثاتها وكل بدعة ضلالة»` *حمد و صلوۃ کے بعد بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ کاموں میں بدترین کام نئے (بدعت کے) کام ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔* > *جمعہ کے روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ یوں ہوتا تھا کہ اللہ کی حمد و ثنا بیان فرماتے۔ اس کے بعد خطبہ دیتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز بلند ہو جاتی۔* مسلم کی ایک روایت میں ہے *«من يهده الله فلا مضل له ومن يضلل فلا هادي له»* *`”جسے اللہ ہدایت دیدے اسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں، اور جسے وہ گمراہ کر دے، اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں۔`* اور نسائی میں ہے *`«وكل ضلالة في النار» ”اور ہر گمراہی دوزخ میں (لے) جانے والی ہے۔“`* > تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب تخفيف الصلاة والخطبة، حديث:867، والنسائي، صلاة العيدين، حديث:1579.» `ان احادیث سے معلوم ہوا کہ دین اسلام میں کوئی بھی نئی بات نکالنا صریح گمراہی ہے اور ہمیں ہمارے اصل مقصد سے ہٹانے کے لئے کافی ہے۔` 👈 نوٹ `اس رات کی خاص عبادت اور نفل نوافل کا کوئی قرآن و حدیث میں ذکر نہیں۔` اگر کوئی روایات بیان کی جاتی ہیں تو وہ جھوٹ اور من گھڑت پہ مبنی ہیں ۔۔۔۔ 🚫❌ شب برأت کی حقیقت 1⃣ سوال۔۔۔؟ *کیا شعبان کی پندرھویں رات کولوگوں کی تقدیریں اور موت وحیات وغیره کے فیصلے ہوتےہیں؟* 📮جواب: `جی نہیں` ۔۔۔!!! قران اورحدیث سےایسا کچھ بھی ثابت نہیں `بلکہ الـلـہ تعالی نے انسان کی پیدائش سےپہلےہی اسکی زندگی،موت وغیرہ کا فیصلہ لکھ دیا ہے.` دلیل 👇🏻 📕 القــــــران """ `اللّٰه کے حکم کے بغیر کوئی جاندار نہیں مر سکتا،مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے` [سورة آل عمران]آیت 145 📚 حدیث مبارکہ 🌹 `رسـول الـلـہﷺ نے ارشاد فرمایا!` `اللّٰه تعالی نےزمین اور آسمان کی پیدائش سے50 ہزار سال پہلےھی سب کی تقدیریں لکھ دی تھیں.` `[صحیح مسلم]حدیث: 6748` 🚫❌ شب براءت کی حقیقت 2⃣ سوال ۔۔۔؟ *کیا شعبان کی15ویں رات کوہی نامہ_اعمال،خصوصی طور پرالله کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اورکیا 15شعبان کو روزہ رکھناثابت پے؟* 📮 جواب : جی نہیں... !!! `ایسی کوئی صحیح حدیث نہیں جس میں صرف 15 شعبان کواعمال نامےپیش ہونے اوراس دن روزہ رکھنے کا ذکرہو،` 📌 بلکہ ہرسومواراور جمعرات کواعمال نامےاللہ کی بارگاہ میں پیش ہوتےہیں اور اس لیے سوموار اورجمعرات کو روزہ رکھنابھی آپﷺکی سنت ہے. دلیل👇🏻 🌹 رســول الـلہﷺ نے فرمایا: "`سوموار اور جمعرات کو اعمال(اللہ کی بارگاہ میں)پیش کیے جاتے ہیں،میں پسند کرتاہوں کہ میرے اعمال اس حال میں پیش کیے جائیں کہ میں روزے سے ہوں`" [جامع ترمذی]حدیث: 747 🚫❌ شب براءت کی حقیقت 3⃣ سوال۔۔۔۔؟ *کیا اللہ تعالی15شعبان کی رات کو دنیا کے آسمان پر نزول فرماتاہےبلکہ الـلـہ ہر رات دنیا کےآسمان پر نزول فرماتا ہے۔* دلیل👇🏻 🌹 رســول الــلــہﷺ نے فرمایا: "`ہمارا رب بلنداور برکت والاہررات کے آخری حصے میں دنیا کے آسمان پر نزول فرماتاہےاور پکارتاہے: کون ہے` `جومجھ سے دعـاکرےکہ میں اس کی دعـاقبول کروں،` `کـون ہے ! جومجھ سے مانگےکہ میں اسےعطا کروں،` `کـون ہے ! جو مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے معاف کردوں۔"` [صحیح بخاری]حدیث: 1145 🚫❌ شب براءت کی حقیقت 4⃣ سوال ۔۔۔؟ *کیا خصوصی طور پر 15 شعبان کو روزہ رکھنا ثابت ہے ؟* 📮 جواب جی نہیں ... !!! `جی نہیں ، کسی بھی صحیح حدیث میں صرف 15 شعبان کو روزہ رکھنے کا ذکر نہیں ، بلکہ رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم ماہِ شعبان کے اکثر ایام روزے سے گزارتے تھے ۔` دلیل 👇🏻 ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ مطہرہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں : "میں نے نبی صلی اللّه علیہ و سلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں اتنے (نفلی) روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔" (صحیح بخاری ، کتاب الصوم ، حدیث : 1969) 🚫❌ شب براءت کی حقیقت 5⃣ سوال ۔۔۔؟ *کیا 15 شعبان کی رات فوت شدگان کی روحیں گھروں کی طرف لوٹتی ہیں ؟ اور کیا اس رات خصوصی طور پر قبرستان جانا چاہیے ؟* 📮 جواب : جی نہیں ... !!! `جب کوئی بندہ فوت ہو جاتا ہے تو اسکی روح اس دنیا سے عالم ارواح منتقل ہو جاتی ہے اور دنیا سے اسکا رابطہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے ۔` دلیل 👇🏻 اللّه تعالیٰ نے فرمایا : 📗 " `یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے رب ، مجھے واپس لوٹا دے تاکہ میں اس (دنیا) میں نیک کام کروں جسے میں چھوڑ آیا ہوں ، (اللّه فرماۓ گا) ہرگز نہیں، یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ (حسرت سے) کہنے والا ہے ، اور ان سب (روحوں) کے آگے اس دن تک ایک برزخ (آڑ) ہے جس دن وہ (قبروں سے) اُٹھائے جائیں گے۔"` (سورة المومنون آیة : 99 - 100) 🚫❌ شب براءت کی حقیقت 5⃣ سوال ۔۔۔؟ *کیا 15شعبان کی رات کوخصوصی طور پر قبرستان جانا چاہئے؟* 📮جواب: جی نہیں ... !!! `15شعبان کی رات کو خاص اہتمام کے ساتھ قبرستان جانےکے حوالے سےکوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔` `بلکہ قبرستان جانے کا اصل مقصد مـوت کویاد کرنا ہے.` دلیل 👇🏻 🌹 رســول اللہﷺ نے فرمایا: *قبروں کی زیارت کیا کرو،یہ موت یاددلاتی ہے۔* [صحیح مسلم]کتاب الجنائزحدیث: *الله تعالی ہمیں کتاب و سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ اور شرک و بدعت سے بچائے۔* *خود بھی بدعات سے دور رہیں اور دوسروں تک بھی صحیح علم پہنچائیں تاکہ اسلامی معاشرے میں بدعات و رسومات کو ختم کیا جا سکے اور اصل معنیٰ میں راہ حق پر چل سکیں اور اللہ عزوجل کی نصرت حاصل کر سکیں۔* جزاک اللہ خیرا کثیرا فی الدارین واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
❤️ 😢 🙏 6

Comments