DocMCQs
DocMCQs
February 2, 2025 at 07:29 AM
کتاب: تعارف سیرت نبوی پر آج بھی اردو زبان میں سب سے اہم کتاب علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سلیمان ندوی کی سیرت النبی ہے۔سیرت کے ہر طالب علم کو اس کتاب کی تمام سات جلدوں کو از اول تاآخر ضرور پڑھنا چاہیے۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سیرت پاک کو ایک مورخ اور ایک سوانح نگار کے ساتھ ساتھ ایک فلسفی اور مدبر کی نگاہ سے بھی دیکھا گیاہے۔ سات ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف اردو زبان بلکہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی بہترین کتب سیرت میں شمار کی جاتی ہے، دراصل اس کو علامہ شبلی ؒ نے لکھنا شروع کیا تھا اور دو جلدیں لکھ بھی ڈالی تھی۔ تاہم علامہ شبلی کا انتقال ہوگیا ،تو باقی کی جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں ۔یہ کتاب محسن انسانیت کی سیرت پر منفرد اسلوب کی حامل ایک جامع کتاب ہے۔"سیرۃالنبی "کی اس پہلی جلدمیں آپ کی ولادت سے لیکر سلسلہ غزوات تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Comments