Dr. Parvez Madani
February 2, 2025 at 01:54 PM
*دعایں کیسی ہوں*
*کبھی کبھار ہم اللہ سے ایسے ایسے دعایں اللہ سے مانگ لیتے ہیں کہ وہی دعایں ہماری ہلاکت کا سبب بنتی ہیں*
*پھر ہماری شکایتیں اللہ سے شروع ہوجاتی ہیں کہ ہمارے ساتھ ایسا برا کیوں ہوا ہم تو نیک تھے اللہ سے قریب تھے عبادات کرتے تھے*
*کیا آپ کا ذہن کبھی*
*اس دعا کی طرف گیا ہے جس کو آپ نے رو رو کر اللہ سے مانگا تھا جو آپ کے حق میں بہتر نہیں تھا*
*وہ تو اللہ کا بڑا فضل ہے کہ اللہ ہم گناہ گاروں پر اتنا مہربان ہے کہ اکثر وبیشتر ہماری وہ دعایں جو ہمیں ہلاکت میں ڈال سکتی تھی اس کو قبول نا کر کہ ہم پر بڑا فضل کرتا ہے*-
*اس لیے جب اللہ سے دعا کہ لیے ہاتھ اٹھایں تو قرآن و احادیث سے ثابت شدہ دعایں مانگنی چاہیے اس لیے کہ ہمارے الفاظ جو دعا ہم کرتے ہیں وہ ناقص الفاظ بھی ہوتی ہیں*
*جیسا کہ*
*`پیارے نبیﷺ کو اطلاع ملتی ہے ایک صحابی بہت بیمار ہیں آپﷺ عیادت کےلےتشریف لیے گیے دیکھا کہ وہ چوزے کے مانند ہوگے ہیں بلکل دبلے پتلے ہوگے ہیں آپﷺ کو گمان ہوا پوچھا ان صحابی سے کیا تم کچھ دعا مانگتے تھے پیچھلے دنوں میں تو صحابی نے کہا ہاں ایک دعا یہ کرتا تھا کہ اللہ اگر*
*آخرت میں عذاب ملنے والا ہے مجھے وہ عذاب آخرت میں مت دے دنیا میں ہی دے دے مجھے*
*آپﷺ نے کہا تمہاری یہی دعا ہے تمہاری اس حالت کا سبب*
*کیوں ایسے۔ دعا کی تم نے کہ دنیا میں ہی سزا دے دیے*"
*کیوں یہ دعا نہیں کی کے اے اللہ تو مجھے دنیا میں بھی عذاب نا دے اور آخرت میں بھی عذاب نا دے اس وقت آپﷺ نے کہا کاش تم یہ دعا پڑھے ہوتے ،اپنے رب سے یہ مانگے ہوتے*
`رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ`
`ترجمہ: اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا`
*اور بھی بہت ساری دعایں جو احادیث سے موجود ہیں"*
*آپﷺجب بھی دعا کرتے تو جامع الفاظ کے ذریعہ اللہ سے دعا کرتے چند ایک جو قرآن و احادیث سے ثابت شدہ دعایں*
`1) اللہم انی أسالک الجنۃالفردوس`
*ترجمہ : اے اللہ میں تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتا ہوں کرتی ہو*
*2)رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ*
`ترجمہ:اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا`
*3)رَبِّ اَوْزِعْنِىٓ اَنْ اَشْكُـرَ نِعْمَتَكَ الَّتِىٓ اَنْعَمْتَ عَلَـىَّ وَعَلٰى وَالِـدَىَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَـرْضَاهُ وَاَدْخِلْنِىْ بِرَحْـمَتِكَ فِىْ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ (سورۃ النمل:19)*
`ترجمہ:اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیرے احسان کا شکر کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیا اور یہ کہ میں نیک کام کروں جو تو پسند کرے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل کر لے`۔
*4)قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ(25)وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْ(26)وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ(27)یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ(28) {سورہ طہ}*
`ترجمہ:اے میرے رب میرے لیے میرا سینہ کھول دے اور میرے لیے میرا کام آسان کراور میری زبان کی گرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں`
*5)اللهم إني اسالك العفو والعافية في الدنيا والآخرة , اللهم إني اسالك العفو والعافية في ديني ودنياي واهلي ومالي , اللهم استر عوراتي , وآمن روعاتي , واحفظني من بين يدي , ومن خلفي , وعن يميني , وعن شمالي , ومن فوقي , واعوذ بك ان اغتال من تحتی*`"
`ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عفو اور عافیت کا طالب ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین و دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا طالب ہوں، اے اللہ! میرے عیوب چھپا دے، میرے دل کو مامون کر دے، اور میرے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اور اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں نیچے سے ہلاک کئے جانے سے“۔`۔
*6)رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (سورۃ الفرقان:74)*
`ترجمہ:اور وہ لوگ یہ دعا کرتے ہیں اے ہمارے رب ! ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقین کا امام بنا دے`
*اللہ ہم تمام کو صیحح اور جامع الفاظ کے ساتھ دعا کرنے والا بناے اللہم آمین 🤲*
*اور آپ تمام بھی اس پوسٹ کو شیر ضرور کیجے تاکہ آپ کی وجہ سے کسی کی زندگی اور آخرت دونوں بہتر ہو جاے اور وہ بہتر انداز میں اور بہتر الفاظ میں دعا خیر اپنے لیے اور اپنے اہل وعیال ،دوست واحباب کے لیے کریں اور ان کی دعایں قبول ہوجایں" جزاک اللّہ خیرا کثیرا اللہم آمین🤲*
*✍️ صالحہ عَمری بنت اللہ بخش عُمری*
https://whatsapp.com/channel/0029VafGLgVC1FuFi1jwq845
❤️
👍
😭
🤲
14