ABNA e Thana Bhawan Dawat Tabligh Islamic Knowledge HARF RAHI HIJAZI KASHKOL URDU News Hindi News HD
ABNA e Thana Bhawan Dawat Tabligh Islamic Knowledge HARF RAHI HIJAZI KASHKOL URDU News Hindi News HD
February 10, 2025 at 08:05 AM
مولوی کسے کہتے ہیں ؟ جاننا چاہیے کہ صرف عربی پڑھنے سے آدمی مولوی نہیں ہوتا،چاہے وہ کتنی عربی جانتا ہو،عربی میں تقریر بھی کر لیتا ہو، تحریر بھی لکھ لیتا ہو، عربی جاننے والا ابو جہل بھی تھا؛بل کہ وہ اج کل کے عربی پڑھے ہوؤں سے زیادہ عربی جانتا تھا،تو پھر وہ تو بہت ہی بڑے درجے کا مولوی ہونا چاہیے،حالاں کہ اتنی عربی جاننے کے باوجود اس کا نام ابوجہل ہوا،تو صرف عربی جاننے کا نام عالم ہے مولوی نہیں؛ بل کہ مولوی اس عربی جاننے والے عالم کو کہتے ہیں جو متقی پرہیزگار ہو،محسنِ اعظم حضور-صلی اللہ علیہ وسلم- کے طریقے پر عمل کرتا ہو، آپ کی سنت کا عاشق ہو؛کیوں کہ مولوی میں نسبت اور تعلق مولا کی طرف ہے یعنی مولا والا پس جب تک وہ اللہ والا ہے اس وقت تک مولوی اور قابلِ اتباع ہے، اور جب اس نے رنگ بدلا تو اسی وقت سے مولوی نہ رہا، اور نہ ہی اس قابل رہا کہ اس کا اتباع کیا جا وے؛ بل کہ ایسے گمراہ شخص کو چھوڑ دیا جاوے گا چاہے وہ ساری دنیا کے لوگوں سے زیادہ عربی جانتا ہو۔ خوب سمجھ لو!چاہے وہ خدا بنتا ہو،نبوت کا دعوی کرتا ہو،دین میں نئی نئی باتیں نکالتا ہو،مردود ہے۔ ( باغِ جنت: ٢٧)
👍 ❤️ 4

Comments