Azmat E Mustafaﷺ Foundation
January 26, 2025 at 05:33 PM
مسئلہ:-26، 27 رجب المرجب کو روزہ رکھنے کے متعلق ہزاری روزہ جسے کہتے ہیں کیا اسے رکھنے؛ سے ہزار روزے کا ثواب ملتا ہے اور یہ روایت معتبر ہے یا نہیں ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
روزہ رکھنے میں مضائقہ نہیں مگر جو ثواب کے متعلق مشہور ہے اس کا ثبوت نہیں -
حضور صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی 1367 ھ فرماتے ہیں : رجب کی 26 و 27 کو روزے رکھتے ہیں ، پہلے کو ہزاری اور دوسرے کو لکھی کہتے ہیں یعنی پہلے میں ہزار روزے کا ثواب اور دوسرے میں ایک لاکھ کا ثواب بتاتے ہیں ۔ ان روزوں کے رکھنے میں مضائقہ نہیں ، مگر یہ جو ثواب کے متعلق مشہور ہے اس کا ثبوت نہیں ۔
(بہار شریعت جلد 3 حصہ 16 صفحہ 648)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۲ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۳ فروری ۲۰۲۴ عیسوی شنبہ
*_ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ_*
❤️
11