
Richz Green Learnings Research & Development With M-A-Khan-Lodhi
February 10, 2025 at 05:48 AM
*`🟩🟧-----﷽----🟥🟩`*
*Assãlãm O Alāikum*
Muhammad Asif Khan Lodhi
CPE
*قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّـهُ ۚ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ*
*10 فروری 2025*
*♧ پاکستان میں موسم کی صورتحال*
👍 📤 📩 📲
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
🟧🟧🟥🟩🟩🟩🟥🟦🟦
💨💦🫧💥🌈⛈️☔🚜🌱
*♧ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم*
`ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بوندا باندی ہوئی`
*♧بارش (ملی میٹر):*
`بلوچستان: قلات 02۔`
*♧ آج کے درجہ حرارت اور موسم کی صورتحال📥*
`آج کا ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت (°C): لیہ -06، گوپس -05، سکردو، استور، پاراچنار -04، ہنزہ، بگروٹ -02 اور کالام -01۔`
*♧اسلام آباد*
`اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔`
*♧بلوچستان*
`صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش/برفباری کا امکان ہے۔`
*♧خیبرپختونخواہ*
`صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود/سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، کرم، خیبر، پشاور، مہمند، باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش/برفباری کا امکان ہے۔`
*♧سندھ*
`صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔`
*♧پنجاب*
`صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شام/رات کے وقت اٹک، راولپنڈی اور جہلم میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔`
*♧گلگت بلتستان*
`گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان ہے۔`
*♧کشمیر*
`ابر آلود موسم کے ساتھ کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش/برفباری کا امکان ہے۔`
*♧منگل 11 فروری 2025*
`ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔`
*موسم کا حال یااندازہ لگانے کے لیے جدید ذرائع استعمال کرنایا کسی ادارے کی فراہم کردہ معلومات کوسامنے رکھ کرموسم کا اندازہ لگانا جائز ہے البتہ یہ اندازے ظن اورتخمینے کے درجے میں ہیں یقینی چیزنہیں لہٰذا اگر کوئی شخص محض ظن کے درجے میں رکھتا ہےتواس میں کوئی حرج نہیں*
*محکمہ موسمیات والے اپنے تجربے کے مطابق ہوا کے دباؤ اور فضا میں موجود نمی وغیره کو مدنظر رکھ کر بارش ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کردیتے ہیں، مگر کبھی ان کی بات درست ثابت ہوتی ہے کبھی نادرست بعض اوقات تجربے کے مطابق بارش ہونے کے تمام اسباب ہوتے ہیں مگر بادل ایک بوند برسائے بغیر گزر جاتے ہیں اور بعض اوقات بارش کے اسباب میں سے کچھ بھی موجود نہیں ہوتا کہ یکایک تمام اسباب پیدا ہو کر بارش شروع ہوجاتی ہے۔ اس کی دلیل کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ بارش ،کب، کہاں اور کتنی ہوگی محکمہ موسمیات والوں کا یہ اعلان بھی ہے کہ آج بارش کا امکان ہے۔ سوفیصد علم نہ ان کے پاس ہے نہ ان کا دعویٰ ہے*
علم الغیب صرف
`اللہ تعالٰی ذوالجلال و الاکرام کے پاس ہے`
*`🟩🟧-----﷽----🟦🟩`*
*Assãlãm O Alāikum*
*`رچ گرین ایگرنومی زرعی موضوعات پر مبنی واٹس ایپ چینل`*
🟧🟧🟥🟩🟩🟩🟥🟦🟦
`کاشتکار کا چینل جو رکھے آپ کو باخبر حقائق پر مبنی تازہ ترین زرعی خبریں ملکی اور غیرملکی زرعی ماہرین کے زراعت پر حقائق پر مبنی تجزیے گندم کپاس دهان کماد مکئی دیگر اجناس اور فصلوں کے تازہ ترین ریٹس موسم کا حال فصلات کی کاشت و برداشت کھادوں پیسٹی سائیڈز زرعی انسٹرومنٹس زرعی`
`Inputs & Outputs`
`لوازمات کے بارے میں معلومات اور ان کی قیمتوں کا اتار چڑھاوں تو جوائن کیجیے آپ کا اپنا واٹس چینل جس کا فوکس صرف اور صرف زراعت کے موضوعات پر ہے`
https://whatsapp.com/channel/0029VafEYIP72WU1oLy6iq3k
جزاک اللہ خیرا
عقل کل نہیں دلیل کے ساتھ اختلاف رائے رکھنا سب کا حق ہے
محمد آصف خان لودھی
0346 9686 786