
AL AMAAN ONLINE ISLAMIC STUDIES
January 18, 2025 at 03:03 PM
*وجودِ باری تعالیٰ*
ایک عالم صاحب نے ایک بڑھیا سے پوچھا جو چرخہ چلا رہی تھی کہ کیا اللّٰہ تعالٰی موجود ہے؟ اگر ہے تو اُس کی دلیل کیا ہے؟ تو اُس بڑھیا نے جواب دیا اللّٰہ تعالٰی کے وجود کی دلیل میرا یہ چرخہ ہے۔ یہ چرخہ جو ایک چھوٹی سی چیز ہے اِس کو جب میں چلاتی ہوں تو چلتا ہے ورنہ رُک جاتا ہے، نہیں چلتا ہے تو جب اتنے چھوٹے سے چیز کو چلانے کے لئے کسی شخص کا ہونا ضروری ہے تو ساری کائنات، زمین، آسمان، سورج، چاند وغیرہ کا نظام چلانے کے لئے بھی کسی ذات کا ہونا ضروری ہے اور وہ ذات اللّٰہ تعالٰی کی ہے۔
پھر عالم صاحب نے پوچھا اگر خُدا موجود ہے تو ایک خُدا ہے یا دو ؟ خُدا کے ایک ہونے کی دلیل کیا ہے؟ اُس بڑھیا نے جواب دیا اللّٰہ تعالٰی کے واحدانیت کی دلیل بھی یہی چرخہ ہے، میں اِس چرخہ کو اکیلے چلاتی ہوں تو یہ میانہ روی کے ساتھ برابر چلتا ہے اور اس کا بہترین نتیجہ نکلتا ہے، لیکن اگر میرے ساتھ کوئی اِس کو چلانے میں شریک ہوگا تو یہ برابر نہیں چلے گا جیسے اگر دوسرا چلانے والا میرے چلانے کے مطابق بھی چلائے گا تو اس کی رفتار تیز ہو جائے گی اور بہترین نتیجہ نہیں نکلے گا اور اگر چلانے والے میرے مطابق نہ چلائے تو یہ چرخہ ہم دونوں کے الگ الگ سمت میں چلانے سے یا تو رُک جائےگا یا ٹوٹ جائےگا۔ اِس سے پتہ چلا کائنات کے سارے نظام سورج، چاند، چرند، پرند، زمین، آسمان اور ساری دنیا کو چلانے والا ایک ہی خُدا ہے۔ اور اس کو اللّٰہ تعالٰی نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا *{لَوۡ كَانَ فِیهِمَاۤ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَاۚ فَسُبۡحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلۡعَرۡشِ عَمَّا یَصِفُونَ} الانبياء : ٢٢* (اگر آسمان و زمین میں اللہ کے سوا اورمعبود ہوتے تو ضرور آسمان و زمین تباہ ہوجاتے تولوگوں کی بنائی ہوئی باتوں سے اللہ پاک ہے جوعرش کا مالک ہے۔) اِس سے ہمیں معلوم ہوا کہ اللّٰہ ربّ العزت واجب الوجود ہے اور وہی وحدہ لا شریک لہ ہے۔ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔
ہر ایک شئے میں جھلک وہ اپنی ربوبیت کی دکھا رہا ہے۔۔
نظام اِس کائنات کا جو ہے بحسن وخوبی چلا رہا ہے۔۔✨
✍️متعلمة الامان