Mr.T
Mr.T
January 30, 2025 at 09:15 PM
جاپان میں تقریباً 800 کے قریب یونیورسٹیاں ہیں۔ جن میں سے تقریباً 86 نیشنل یونیورسٹیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔ https://1drv.ms/b/s!AjtipVWDCetdgSIRMgp1EqnYa_5C?e=xcCEZE اگر آپ روزانہ ایک سے دو گھنٹے لگا کر 12 یونیورسٹیوں کی ویب سائیٹس کھنگالیں تو تقریباً ایک ہفتہ یا دس دن لگیں گے۔ اور جتنا کچھ آپ کو سیکھنے کو ملے گا اس کا کوئی شمار نہیں۔ مرحلہ نمبر ایک: یونیورسٹیوں کی ویب سائیٹ پر جائیں اور دیکھیں کہ کون کون سی ماسٹر اور پی ایچ ڈی ڈکری آفر ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی کس کس شعبے میں ریسرچ کر رہی ہے۔ کون کون سے مایاناز پروفیسر ہیں اور ان کی ریسرچ پروفائیل کیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ مرحلہ نمبر 2: اگر آپ سے متعلق ریسرچ نکل آتی ہے یونیورسٹی میں تو دیکھیں کہ کون کون سے سکالرشپ آفر ہو رہے ہیں۔ کیا یونیورسٹی کے پاس میکسٹ سکالرشپ ہے؟ مرحلہ نمبر 3: ساتھ ہی یوٹیوب کھول کر اس یونیورسٹی کا نام لکھیں اور اس کی خوبصورتی کی ویڈیو دیکھیں۔ مرحلہ نمبر 4: اگر اب آپ کا دل چاہ رہا ہے کہ اس یونیورسٹی میں داخلہ لیں اور جاپان پڑھنے آئیں تو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل آفس کو ایک ای میل بھی کر دیں۔ اس ای میل میں آپ نے کہنا ہے کہ آپ جامعہ کے کس پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ۔ ساتھ آپ نے پوچھنا ہے کہ کون کون سے سکالرشپ موجود ہیں۔ اور ساتھ آپ نے اگلے داخلے کی تاریخ وغیرہ بھی پوچھ لینی ہے۔ یاد رکھیں کہ جتنی اچھی آپ کی ای میل ہو گی، اتنا آپ کا اپنا فائدہ۔ ورنہ - وہ تو آپ جانتے ہی ہیں۔ مرحلہ 5: یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل کر کے اپلائی کریں #copiedandreposted #psl #mext2025 #mextscholarship #studyinjapan #japanesescholarship #japan
❤️ 👍 54

Comments