شعور
February 14, 2025 at 01:26 PM
مجال ہےجویہ شخص کبھی سرپرائز دینےسےباز آئے چھ سال ہوگئےہیں مگرآج بھی کچھ نہیں بدلا، وہی پرانی محبت، وہی دیوانگی، وہی خوشگوار حیرتیں! حالانکہ ملک سےباہرہیں مگراتنی خاموشی سےسب کچھ پلان کیاکہ کچھ پتہ نہیں چلا، 12 بجےسےپہلے انہوں نے مجھےویڈیو کال ملائی ان کی آنکھوں میں ایک خاص چمک تھی، مگر وہ کسی سے میسج پر بھی مصروف تھے، جیسے کسی راز کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہوں۔ پھر ٹھیک 12 بجے… میرے کمرے کے دروازے پر ہلکی سی دستک ہوئی۔ دل کی دھڑکن بے اختیار تیز ہو گئی۔ میں نے دروازہ کھولا، اور سامنے کا منظر دیکھ کر سانسیں جیسے رک گئیں۔ سامنے ایک خوبصورت گفٹ باکس رکھا تھا، جس کے ساتھ ایک خوب صورت گلدستہ تھا— یہی محبت ہے، یہی دیوانگی، جو وقت اور فاصلے کے باوجود کم نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ حسین ہو گئی ہے! Blessed to have such a loving and caring partner. My Valentine❤️ کاپی
❤️ 🙏 👍 😢 26

Comments