
𝐀𝐍𝐎𝐍𝐘𝐌𝐎𝐔𝐒 𝐄𝐃𝐔𝐂𝐀𝐓𝐈𝐎𝐍 𝐇𝐔𝐁 🎓
February 12, 2025 at 07:04 PM
*انٹر بورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری نے بورڈ کو لاکھوں روپے کا چونا لگادیا*
پروفیسر امیر حسین قادری عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد 3 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے
سابق سیکرٹری کے دور میں بھرتیوں کی مد میں لاکھوں روپے مبینہ طور پر وصول کیے گئے
انٹرمیڈیٹ بورڈ کا رقم کی خرد برد اور گاڑیوں کی واپسی نا ہونے پر مقدمہ درج کرانے پر غور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری پروفیسر امیر حسین قادری انٹر بورڈ کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے کے ساتھ 3 گاڑیاں بھی لے اڑے , موصوف بورڈ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ مل کر طلباء و طالبات کی حق تلفی کرنے کے ساتھ مختلف فارمز کی اور دستاویزات کی مد میں یومیہ 2 لاکھ روپے وصول کرتے رہنے کا انکشاف بھی سامنے آگیا, ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری پروفیسر امیر حسین قادری نے بورڈ میں بھرتیاں کرنے کی مد میں لاکھوں روپے مبینہ رشوت بھی وصول کی, امیر حسین قادری سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر گئے تو اسی دوران انکے خلاف بورڈز اینـڈ یونیورسٹیز ڈیپارٹمنٹ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں, ذرائع کے مطابق جب شکایات پر انکوائری کی گئی تو امیر حسین قادری کے خلاف شواہد سامنے آئے جس پر انھیں عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان سے بورڈ کی رقم ریکور کرانے کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔
امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹایا گیا تو موصوف جاتے ہوئے بورڈ کی 3 گاڑیاں اور فیول کارڈ بھی ساتھ لے گئے, ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے متعدد بار رابطہ کیا گیا , 3 فروری کو خط بھی لکھا گیا لیکن انھوں نے تاحال گاڑیاں واپس نہیں کیں۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر امیر حسین قادری کو گذشتہ دنوں بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اس دورے میں انھوں نے بورڈ سے 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے , جس کی ریکوری کے لیے مجاز اتھارٹی نے حکم نامہ بھی جاری کیا تھا مگر رقم تاحال واپس نہیں کی گئی۔ واضح رہے سابق سیکرٹری بورڈ کے پاس ٹویوٹا کرولا GL-7298, GS-7129, اور سوزوکی مہران BFW-431 ہے۔
انٹر بورڈ میں رزلٹ کی تکمیل اور دیگر کام کے حوالے سے گاڑیوں کی ضرورت ہے جو کہ تا حال امیر حسین قادری کے زیر استعمال ہے۔ اب گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتظامی معاملات تعطل کا شکار ہیں , صورتحال کے باعث ضمنی امتحانات برائے سال 2024 کے نتائج کے اجراء میں تاخیر کے ذمہ دار امیر حسین قادری ہوسکتے ہیں, سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی غلام عباس بلوچ بھی بے بس نظر آ رہےہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق مزید کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی ایف آئی آر درج کروانے پر غور کیا جا رہا ہے.
https://whatsapp.com/channel/0029VafuKRgLtOjGLwfKz51H
👏
💸
😂
4