PTI NA-1 ( PK-1 / PK-2 )
PTI NA-1 ( PK-1 / PK-2 )
February 7, 2025 at 06:32 PM
پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کا قافلہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج احتجاج کے لیے روانہ چیرمین عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لوئیر چترال کا قافلہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس قافلے کی قیادت پی ٹی آئی لوئیر چترال کے صدر آمان الرحمن، تحصیل چیئرمین دروش فرید جان، اور جنرل سیکرٹری فخراعظم کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد گزشتہ انتخابات میں مبینہ طور پر مینڈیٹ چوری کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اس احتجاج کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت، جمہوری حقوق کی بحالی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چترال سے روانہ ہونے والا یہ قافلہ دیگر اضلاع کے کارکنان کے ساتھ مل کر صوابی انٹرچینج پر مرکزی احتجاج میں شریک ہوگا، جہاں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے حامی جمع ہو رہے ہیں۔ احتجاج میں کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، اور وہ اپنے قائد عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments