PTI NA-1 ( PK-1 / PK-2 )
PTI NA-1 ( PK-1 / PK-2 )
February 12, 2025 at 02:53 PM
پارٹی مینجمنٹ کی جانب سے انچارج ممبرشپ کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی مینجمنٹ سیل (PMC) کی جانب سے انچارج ممبرشپ کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افراد کو مختلف اضلاع میں انچارج مقرر کیا گیا ہے: سید حبیب اللہ شاہ – ضلع اپر چترال جاوید اختر – ضلع اپر چترال امتیاز احمد – ضلع لوئر چترال عرفان خان – ضلع لوئر چترال نامزد افراد اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے پارٹی کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور چیف کوآرڈینیٹر خیبرپختونخوا کو ڈویژنل کوآرڈینیٹر کے ذریعے رپورٹ کریں گے۔ پارٹی مینجمنٹ سیل نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نامزد ممبران کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مزید مستحکم ہو سکے۔
👍 5

Comments