
Naat Sharif Status
February 9, 2025 at 01:28 PM
پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے 👇
مسجد میں دیا جائے تو چندہ "
مزار کے لیے دیا جائے تو نذرانہ
اسکول میں ادا ہو تو "فیس"
خریداری کرنی ہو تو "قیمت"
شادی میں بیٹی کو دیا جائے تو "جہیز"
ولیمہ پہ دلہا کو ملے تو "نیوتہ"
بینک میں رکھا جائے تو "کیش"
موبائل میں ڈلوایا جائے تو "بیلنس"
معاہدہ کے وقت دیا جائے تو "بیعانہ"
رمضان میں عید سے پہلے بانٹا جائے تو " فطرانہ "
عید کے دن دیا جائے تو عیدی
بچوں کو دیا جائے تو"جیب خرچ "
غریب کو دیں تو " صدقہ و خیرات "
امیر کو دیں تو " ہدیہ "
دوست کو دیں تو " تحفہ"۔۔
عدالت میں ادا کیا جائے تو "جرمانہ"
نوکری کے عوض ملے تو " تنخواہ"
ریٹائر منٹ پہ ملے تو " پنشن "
ویٹر کو دیں تو " بخشیش " اور
اغواکار کو دیں تو "تاوان"
غلط کام کے عوض لیں یا دیں تو " رشوت "
بدمعاش کو دیں تو " بھتہ "
شوہر بیوی کو دے تو " نان نفقہ" اور
اگر موت کے بعد بانٹا جائے تو " وراثت " کہلاتا ہے
👍
❤️
😂
💯
😮
☑️
😢
♥️
💵
😁
278