📚 (الثمر) Urdu Islamic Stories / Status / Urdu Poetry / TV News / Love Shayri / Funny / Naat /Jokes
📚 (الثمر) Urdu Islamic Stories / Status / Urdu Poetry / TV News / Love Shayri / Funny / Naat /Jokes
February 7, 2025 at 04:49 AM
*ماں کیوں مرجاتی ہے؟* بچپن میں جب کبھی اعلان ہوتا کہ فلاں کی والدہ فوت ہوئی ہے تو میں دوڈ کر گھر آتا اور ماں کے دامن سے لپٹ جاتا ماں پریشان ہوکر پوچھتی بیٹا کیا ہوا میں اظہار اور موت کے نام سے ڈرتا تھا کبھی کبھی میں سوچتا تھا کہ میں اپنی ماں سے پہلے مرجاؤں گا پھر سوچتا کہ ماں بھی تو روئے گی ماں کو میری وجہ سے تکلیف ہوگی پھر اگلے ہی لمحے سوچتا کہ ماں کی تو اور بھی بیٹے ہیں میرے پاس تو ایک ہی ماں ہے رات کو ضد کرکے ماں کے پاس سوتا ماں دوسری طرف منہ کرکے سوتی تو میں ماں کے اپنی طرف منہ کرنے تک جاگتا رہتا اور جیسے ہی ماں میری طرف منہ کرتی تو ماں کی سانسیں مجھے تپتے صحرا میں باد صبا کے جھونکوں طرح محسوس ہوتیں ماں کے جسم کے خوشبوں مجھے مشک و عنبر سے زیادہ بھلی لگتی اس دن میرے پاؤں منوں وزنی لگ رہے تھے ماں مجھے الوداع کہنے دروازے تک آئی میں رخصت ہوکر گلی کی ٹکر مڑچکا تھا لیکن میں دوڈ کر واپس آیا تو ماں گلی کی نکڑ کے قریب تک آپہنچی تھی میں نے دوڈ کر ماں کو گلے سے لگالیا آج جیسی بےچینی مجھے کبھی محسوس نہیں ہوٸی تھی ماں نے کہاں بیٹا احمد اساتذہ غصہ ہونگے جلدی جلدی جاؤ آخری بات ماں کی مجھے آج بھی رلا دیتی ہے بیٹا تیری آواز نہیں آتی اور آج میں سوچتا ہوں ماں کہاں ہو تمہاری آواز کیوں نہیں آتی اور لائن ہمیشہ کے لئے کٹ گئی شام کو ماں چلی گئی لیکن دعاؤں کی لائن کبھی نہیں ٹوٹی ماں میری بھولی ماں اگر تقدیر اجازت دیتی تو میں اتر جاتا گور کے گھب اندھیروں میں میں ہر وقت دعاگوں ہو جن کی مائیں حیات ہے اللہ پاک انھیں عافیت والی لمبی زندگی دیں اور جن کی مائیں اس دنياسے رخصت ہوگئی ہے اللہ پاک انہیں اپنی جنت کا مہمان بنائيں اور جنت الفردوس اعلی و ارفع درجات نصیب فرمائے آمین *انتخاب:عادل نعمانی*
🤲 ❤️ 😢 👍 ♥️ 💯 😭 🙏 🥰 83

Comments