العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
February 4, 2025 at 05:51 PM
*حماس کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات – فلسطین کی مکمل فتح کی امید* اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کر رہے تھے، اور ان کے ساتھ فرینڈز آف فلسطین کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے حماس کی حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: "فلسطین کی تاریخ میں پہلی بار مجاہدین نے اقدام کیا اور اللہ نے انہیں فتح سے ہمکنار کیا، مزید مکمل فتح کے اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔" اس موقع پر ڈاکٹر خالد القدومی نے مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کی فلسطین کے لیے سیاسی، سفارتی اور مالی معاونت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مولانا کی فلسطین کے حق میں کوششیں ہمیشہ بے لوث اور مخلصانہ رہی ہیں۔ ملاقات کے دوران مولانا نے اعلان کیا کہ وہ عنقریب قطر جائیں گے، جہاں وہ حماس کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے میں موجودہ صورتحال اور فلسطینی عوام کی مزید حمایت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، مولانا فضل الرحمن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "ٹرمپ کو فلسطین اور اہل فلسطین کے کاز کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، اگر انہیں یہودیوں سے اتنی محبت ہے تو وہ انہیں امریکہ لے جائیں۔" مولانا نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی ہر محاذ پر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور پاکستان میں فلسطین کے لیے جاری سیاسی و عوامی مہمات کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ منقول ذرائع...
❤️ 👍 25

Comments