
العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
February 6, 2025 at 05:50 PM
شامی فورسز کی لبنانی حزبِ اللہ کے ساتھ خونریز مسلح جھڑپیں
علی ہلال
احمد الشرع کی قیادت میں تشکیل پانے والی نئی شامی فوج نے باقاعدہ سرکاری آرمی بننے کے بعد پہلی جھڑپ لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے ساتھ شروع کی ہے۔ شام ولبنان کی سرحدی بستی حائک میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں نے شامی فورسز کے دو اہلکاروں کو اغواء کیا جس پر شامی فوج نے بھاری کمک اور ہتھیار پہنچادئے۔
آخری اطلاعات کے مطابق حائک بستی کو مکمل طور پر حزب اللہ سے آزاد کروادیا گیا ہے۔ جس میں واقع مسجد سے کئی دہائیوں بعد اذان کی آواز سنائی دی گئی ہے۔
یہ شامی فورسز کی پہلی لڑائی تھی۔ جسے ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھا جارہاہے۔
یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان نے بھی بھرپور طور پر حزب اللہ کی حمایت اور شامی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔
#middleeast
#alihilal
👍
❤️
🙏
✌
😂
😢
18