العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
February 8, 2025 at 05:11 PM
⭕️ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی اسیران— بھوک اور تشدد کی گواہیاں غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع یورپی اسپتال میں پہنچنے والے رہا شدہ فلسطینی قیدیوں کی حالت سنگین مظالم کی عکاس ہے۔ سامنے آنے والی نئی ویڈیوز میں ان پر ہونے والے وحشیانہ تشدد اور منظم بھوک کے ذریعے اذیت کے آثار نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے قیدیوں کو ناقابلِ بیان جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی۔ اسیران کی کمزوری، زخموں اور ہڈیوں کے نمایاں ہونے والے مناظر صہیونی جیلوں میں ہونے والے انسانیت سوز جرائم کی واضح دلیل ہیں۔ یہ مناظر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے ایک کھلا چیلنج ہیں— کیا اسرائیلی جنگی جرائم پر کوئی کارروائی ہوگی؟
😢 😭 😡 😂 🤲 35

Comments