
العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
February 11, 2025 at 05:42 PM
"حشاشین کے ہاتھوں احمد الشرع کے قتل کا منصوبہ "
نجف کے خفیہ اجلاس کی کہانی سامنے آگئی
علی ہلال
ترک ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی شہر نجف میں عراقی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی کے جس میں شام میں احمد الشرع کی قیادت میں قائم حکومت کا ملٹری بغاوت کے ذریعے تختہ الٹنے کا منصوبہ پیش کیا گیاہے۔
اس خفیہ اجلاس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر جرنیلوں نے شرکت کی ہے جبکہ شام میں سابق ایرانی سفیر اور پاسداران انقلاب کے جرنیل حسین اکبر اس میں بطورِ خاص شریک تھے ۔
جبکہ بشار الاسد دور کے سینئر ذمہ داروں میں میجر جنرل اسعد العلی،میجر جنرل خلوف اور بریگیڈیر مناف الحسن سمیت متعدد دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی ہے۔
ترک جریدے کے مطابق اجلاس میں داعش، کرد تنظیموں، لبنانی حزب اللہ ،شامی دروز ،ساحل کے علوی قبائل اور عراق کی الحشد الشعبی سمیت شامی حکومت کے مخالف گروپوں کی بھرپور حمایت اور سپورٹ پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
قبرص کے راستے سے شامی علویوں کواسلحے کی فراہمی پر بھی بات ہوئی ہے جبکہ اجلاس میں شامی صدر احمد الشرع کے قتل کی بات ہوئی ہے۔
جریدے کے مطابق ایران نے شام میں بڑے پیمانے پر بدامنی پھیلانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے تاکہ امریکہ اور عالمی برادری کو مداخلت کا موقع مل سکے اور ایران دوبارہ سے 2003ء کی طرح خطے میں اپنے اثر ورسوخ قائم کرنے میں کامیاب ہو۔
#middleeast
#alihilal
😢
❤️
😡
🤲
🇵🇸
😮
🤭
19