اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس  🍲Cooking
اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس 🍲Cooking
February 12, 2025 at 02:18 PM
🌸 *بیٹیوں کے روزے اور ہماری غیر ذمہ داری و غفلت*🔻 ‼️کئی گھرانوں میں یہ رویہ ہے کہ بیٹیوں کی بلوغت کے بعد بھی اس بات کا احساس نہیں دلایا جاتا کہ اب روزہ ان پر فرض ہو چکا ہے۔ 🔺 *کیونکہ وجہ یہی ہے کہ والدین کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ آپکی بیٹی جو آپکو بہت پیاری ہے۔ جسکی بھوک پیاس سے آپ تڑپ اٹھتے ہیں اسکو اپنے اس فرض کیلئے ﷲ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے۔* 👚 جس پر اچھے کپڑے پہننا، موبائل خرید کر یا استعمال کیلئے دینا، پسند کے کھانے اور رات دیر تک پڑھنا آپ نے فرض کیا ہے۔ *اسکے لئے روزے اسکے رب نے فرض کیئے ہیں۔*☝🏻 فرض کا معاملہ سنجیدگی کا معاملہ ہوتا ہے۔ ﷲ کے عذاب سے نجات کا معاملہ ہوتا ہے۔ اسلئے اس معاملے میں غفلت نہ کیا کریں۔ 💡 💦 ماوں کو طہارت کے حوالے سے پوری رہنمائی کرنی چاہئے، *یہ ماں کی نہیں تو آخر کس کی ذمہ داری ہے؟*⁉️ ⭕ بچی اپنے ایام سے فارغ ہونے کے بعد بھی بغیر غسل کئے، بغیر نمازوں اور روزوں کے دن گزارے چلی جائے۔۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ✅ انکو proper مکمل اور صحیح طریقے سے سمجھائیں کہ ایام سے پاک ہونے کی کیا نشانی ہوتی ہے۔ 🚿 غسل کا کیا طریقہ ہوتا ہے۔ اور یہ کہ اب اپنے اعمال کیلئے وہ ذمہ دار ہیں۔ جسکا رب کو جواب دینا ہے۔ اسلئے نماز روزے سے غافل نہ ہوں۔ ‼️اگر ماں خود لا علم ہے۔ اور ماں میں آخرت اور فرائض کے بارے میں لاپرواہی ہے۔ تو یہ بہت خطرناک بات ہے۔ کیونکہ آپ کے پاس آپکی جو بیٹی ہے، اس نے مستقبل میں ایک نسل بنانی ہے۔ اور آخرت میں اسکی تربیت کی پوچھ آپ سے ہوگی۔❗ 🪄 اسلئے اس حوالے سے طہارت کے مسائل کا بنیادی مسائل کا علم رکھیے. علم ہو تو ﷲ کا ڈر خود دل میں آنے لگتا ہے
👍 ❤️ 😢 💯 🙏 🌸 🌹 💖 😘 🤍 374

Comments