اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس 🍲Cooking
February 13, 2025 at 05:10 AM
دودھ دلاری
اجزاء
دودھ ایک لیٹر
چینی ایک کپ
سویاں آدھا کپ اُبلی رنگین
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
خشک دودھ ایک کپ
کریم ایک کپ
ہری جیلی ایک پیکٹ
مکس فروٹ کوکٹیل ایک کپ
کھویا ایک پاؤ
رنگین چم چم ایک سو گرام
بادام
پستے ایک سو گرام۔
ترکیب:
دودھ کو پکنے کے لیے رکھیں اور اس میں چینی اور سویاں ڈال دیں، جب ایک سے دو اُبال آجائیں تو کارن فلور تھوڑے پانی میں گھول کر ڈال دیں، جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔
پھر اس میں خشک دودھ اور کریم شامل کرکے ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد ہری اور لال جیلی اور مکس فروٹ کوکٹیل ڈال کر مکس کرلیں، اب اسے ایک ڈش میں نکال کر اس پر کھویا، رنگین چم چم بادام اور پستے ڈال دیں۔
آخر میں اسے خوب ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
آ پ کارن فلور کی جگہ کسٹرڈ پاؤڈر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
❤️
👍
😮
😋
🤤
😂
😍
☺️
❣️
🌷
197