اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس 🍲Cooking
February 13, 2025 at 05:18 PM
کچھ پیاری بہنیں پوچھ رہی تھیں کہ سبزی کیسے سیو کرتی ہیں
تحریر ارسہ فاطمہ
سبزی دھو کر اچھی طرح کپڑے سے صاف اور خشک کر کے کاٹی اور تھوڑی دیر کے لیے دھوپ میں چادر بچھا کر اس پر پھیلا دی تاکہ نمی مکمل طور پر ختم ہو جائے
پھر زپر بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دی ہے
میں نے مکس سبزی میں
گوبھی، شلجم ،مٹر، شملہ مرچ، گاجر ،مولی، میتھی، کے شاپر بنائے ہیں
ایک شاپر میں تقریباً دو کلو سبزی ہے
پھول گوبھی کا الگ شاپر بنایا.. گوبھی گوشت کے علاوہ پکوڑے بھی بنائے جا سکتے ہیں اور آلو ڈال کر بھی پکائی جا سکتی ہے
اور شلجم کو چھیل کر ابال لوں گی اور میش کر کے زپر بیگ میں محفوظ کروں گی
شلجم گوشت کے علاوہ آلو میتھی ڈال کر بھی بنائے جا سکتے ہیں...
مٹروں کے دو دو کلو کے زپر بیگ بنائے ہیں جتنی ضرورت ہوگی اتنے نکالے جا سکتے ہیں..
اچھا ایک بات بتاؤں کہ رزق کا گھر میں آنا جتنا اہم ہے
اس سے کہیں زیادہ رزق کو محبت سے استعمال کرنا اور ضائع ہونے سے بچانا اہم ہوتا ہے..
اور رزق میں برکت کی انتہائی کارآمد ٹپس میں سے ایک ٹپ یہ بھی ہے کہ تقسیم کیجیے
رزق کم ہو یا زیادہ
اور جس بھی شکل میں ہو
یعنی پیسے، اناج ،پھل، سبزی
لازمی تقسیم کیجے
آزما کر دیکھ لیجیے گا اللہ تعالیٰ بہت بہت برکتیں عطا فرماتا ہے الحمدللہ
❤️
👍
😂
🤲
🙏
🌾
💓
💜
😊
😌
171