✫اچــھـی اور ســچـی بــاتــیـں✫🤲🏻◆☜ Àᴄᴄʜɪ ᴀᴏʀ ꜱᴀᴄᴄʜɪ ʙᴀᴛᴇɴ ᴄʜᴀɴɴᴇʟ꧁
February 9, 2025 at 06:46 AM
*صرف پانچ منٹ کا مدرسہ قرآن و حدیث کی روشنی میں*
10 *شعبان المعظم 1446 ھ*
09 *فروری 2025 ء / بروز: اتوار*
نمبر (1):(( *اسلامی تاریخ*))
*حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ*
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کا پورا نام جندب بن جُنادہ تھا، حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نے حضور صل اللہ علیہ و سلم کی پہلی ملاقات کے وقت *السلامُ علیکم* کہا تھا، حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب میں *و عليك السلام و رحمۃ الله و برکاته* فرمایا، اس طرح سلام کا رواج شروع ہوا، حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ مکہ میں مسلمان ہوئے اور واپس آ کر اپنے گاؤں میں دعوت دینا شروع کیا، سب سے پہلے ان کے بھائی انیس غفاری رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے، ان دونوں کی چند مہینوں کی محنت سے قبیلہ غفار کے اکثر لوگ مسلمان ہو گئے اور جو رہ گئے وہ حضور صل اللہ علیہ و سلم کی مدینہ ہجرت کے بعد مسلمان ہو گئے، غزوہ خندق کے بعد حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ مدینہ آ کر حضور صل اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں رہنے لگے، آپ کے انتقال کے بعد شام کے علاقے میں چلے گئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے تک وہیں رہے، وہاں کے لوگوں کا دنیا کی طرف میلان دیکھ کر انہیں دنیاداری سے روکنے میں سختی کرنے لگے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں انہیں مدینہ بلا لیا، لیکن ابو ذر رضی اللہ عنہ یہاں بھی زیادہ دن نہیں رہ سکے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مشورے سے وہ ربزہ نامی دیہات میں چلے گئے اور وہیں سن 32 ہجری میں آپ کا انتقال ہوا.
نمبر (2):(( *حضور صل اللہ علیہ و سلم کا معجزہ*))
*جنگ بدر میں صحابہ کے حق میں دعا*
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم جنگ بدر میں تین سو تیرہ (یا اس سے کچھ زیادہ) صحابہ کو لے کر نکلے اور دعا کی *اے اللـــــہ! یہ لوگ ننگے بدن ہیں کپڑے دے، ننگے پاؤں ہیں سواری عطا فرما، بھوکے ہیں، کھانا دے دے،* اس دعا کا یہ اثر ہوا کہ جب یہ لوگ واپس لوٹے، تو ہر شخص کے پاس ایک یا دو اونٹ، کپڑے اور کھانے کی چیزیں موجود تھیں. (ابو داؤد: 2747، عن عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ)
نمبر (3):(( *ایک فرض کے بارے میں*))
*ہمیشہ سچ بولو*
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: تم سچائی کو لازم پکڑو، اور ہمیشہ سچ بولو، کیونکہ سچ بولنا نیکی کے راستے پر ڈال دیتا ہے اور نیکی جنت تک پہنچا دیتی ہے. (مسلم: 6639، عن عبداللہ رضی اللہ عنہ)
نمبر (4):(( *ایک سنّت کے بارے میں*))
*وضو کے درمیان کی دعا*
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم وضو کے دوران یہ دعا پڑھتے تھے: ( *اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِىْ ذَنْبِىْ وَ وَسِّعْ لِىْ فِىْ دَارِىْ وَ بَارِكْ لِىْ فِىْ رِزْقِىْ*)
*ترجمہ:* اے اللـــــہ! میرے گناہوں کو معاف فرما، اور میرے گھر میں وسعت اور رزق میں برکت عطا فرما. (عمل الیوم واللیلہ للنسائی: 80، عن ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ)
نمبر (5):(( *ایک اہم عمل کی فضیلت*))
*والد کے دوستوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا*
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: نیکیوں میں بہترین نیکی یہ ہے کہ آدمی اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے. (ترمذی: 1903، عن ابن عمر رضی اللہ عنہ)
نمبر (6):(( *ایک گناہ کے بارے میں*))
*دین کے خلاف سازش کرنا*
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ان خیانت کرنے والے لوگوں کی حالت یہ ہے کہ لوگوں سے تو پردہ کرتے ہیں اور اللـــــہ تعالٰی سے نہیں شرماتے، جب کہ اللـــــہ تعالٰی اس وقت بھی ان کے پاس ہوتا ہے، جب یہ رات کو ایسی باتوں کا مشورہ کرتے ہیں جن کو اللـــــہ تعالٰی پسند نہیں کرتا اور اللـــــہ تعالٰی ان کی تمام کارروائیوں کو جانتا ہے. (سورہ نساء: 208)
نمبر (7):(( *دنیا کے بارے میں*))
*دنیا کی زندگی کھیل تماشہ ہے*
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل تماشہ ہے، اگر تم اللـــــہ پر ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو، تو وہ تم کو تمہارا اجر و ثواب عطا فرمائے گا اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا اور اگر وہ تم سے تمہارا مال طلب کرنے لگے اور آخری حد تک طلب کرتا رہے تو تم کنجوسی کرنے لگو اور تمہاری ناگواری کو ظاہر کر دے. (سورہ محمد: 36 تا 37)
نمبر (8):(( *آخرت کے بارے میں*))
*جنّتی اللہ تعالٰی کا دیدار کریں گے*
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے *لیلة البدر* میں چاند کو دیکھا اور فرمایا: تم لوگ اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو، تم ان کو دیکھنے میں کسی قسم کی پریشانی محسوس نہیں کرو گے. (بخاری: 554، عن جریر رضی اللہ عنہ)
نمبر (9):(( *طِبِّ نبوی سے علاج*))
*پھوڑے پھنسی کا علاج*
آپ صل اللہ علیہ و سلم کی بیویوں میں سے ایک بیوی بیان فرماتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم میرے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: کیا تیرے پاس ذریرہ (یعنی چرائتہ) ہے؟ میں نے کہا: ہاں! تو آپ نے اسے منگایا اور اپنے پیر کی انگلیوں کے درمیان جو پھنسی تھی اس پر رکھ کر یہ دعا فرمائی: ( *اَللّٰهُمَّ مُطْفِئَ الْکَبِیْرِ وَ مُکَبِّرَ الصَّغِیْرِ اَطْفِهَا عَنِّیْ*)
*ترجمہ:* اے بڑے کو چھوٹا اور چھوٹے کو بڑا کرنے والے اللـــــہ! اس زخم کو ختم کر دے، چنانچہ وہ پھنسی اچھی ہو گئی. (مستدرک: 7463، عن بعض أزواج النبی صل اللہ علیہ و سلم)
نمبر (10):(( *نبی صل اللہ علیہ و سلم کی نصیحت*))
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: قرآن پڑھا کرو، کیونکہ قرآن قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا. (مسلم: 1874، عن ابی امامہ رضی اللہ عنہ)
*صادق حسین شیرپور سہارنپور*
❤️
👍
💓
🤍
6