
🕋نعت نظم اسٹیٹس آفیشل💯
February 2, 2025 at 12:41 AM
سلوان ملعون انجام کو پہنچ گیا
سویڈش پولیس نے بار بار قرآن کریم نذر آتش کرنے والے عراقی پناہ گزین ملعون سلوان مومیکا کی ہلاکت کا اعلان فرما دیا ہے۔ اس بدبخت نے سویڈن میں 2023ء میں کئی بار قرآن مجید کو جلایا تھا، جس نے مسلم ممالک میں غم و غصے کو جنم دیا تھا، اسے کسی نے اس کے فلیٹ میں گھس کر گولی مار دی اور دھرتی کو اس سے ناپاک وجود سے پاک فرما دیا۔ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسٹاک ہوم کی ایک عدالت Stockholm court یہ فیصلہ سنانے والی تھی کہ آیا سلوان مومیکا، جس نے مظاہروں کے دوران قرآن پاک کو جلایا تھا، نسلی منافرت کو ہوا دینے کا قصوروار تھا یا نہیں۔ فیصلہ یہ کہتے ہوئے ملتوی کر دیا گیا کہ “مدعا علیہان میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔” پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسٹاک ہوم کے قریب سوڈرٹالجے میں پیش آیا اور مردار ہونے والا بعد میں سلوان مومیکا نکلا۔
الـــحــــمـــد للہ
❤️
👍
💞
3