islamic maloomat
January 30, 2025 at 09:55 AM
🌹 *الله پاک کی شان غفاری* 🌹 *ایک شخص نبی کریمﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللهﷺ! ہم میں سے کوئی گناہ کرتا ہے (تو اس کا کیا وبال ہوتا ہے) فرمایا: اس کا گناہ لکھ دیا جاتا ہے، اس نے کہا کہ پھر وہ اس گناہ سے توبہ واستغفار کر لیتا ہے (تو پھر کیا ہوتا ہے؟) فرمایا: اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور توبہ قبول کرلی جاتی ہے، اس نے عرض کی: پھر وہ دوبارا گناہ کی طرف لوٹ آتا ہے اور گناہ کرتا ہے! فرمایا: اس کا گناہ لکھ دیا جاتا ہے ، اس نے عرض کی پھر وہ اس سے استغفار کرلیتا ہے اور توبہ کرلیتا ہے!! فرمایا: اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور توبہ قبول کی جاتی ہے ، اور اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتا جب تک تم نہ اکتا جاؤ.* *[مسند الرویانی ، ح:173, مرثد بن عبد الله یزنی]*
❤️
😭
🙏
7