
The Real Islam - الدین الخالص
January 30, 2025 at 11:19 AM
اسلام اجنبی ہو جائے گا ۔ ۔ ۔اور اسلام اجنبی ہوگیا
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «بدأ الإسلام غريبا، وسيعود كما بدأ غريبا، فطوبى للغرباء»
( مسلم کتاب الایمان ، باب؛ باب بيان أن الإسلام بدأ غريبا وسيعود غريبا، وأنه يأرز بين المسجدين )
’’ ابوہریرہ ؓفرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابتداء میں اسلام غریب(اجنبی ) تھا اور عنقریب پھر غیر معروف ہوجائے گا پس خوشخبری ہے اجنبی بن جانے والوں کے لئے۔ ‘‘
حقیقت یہ ہے کہ نبیﷺ اور ہزراوں صحابہ ؓ میں سے کسی ایک نے بھی اپنی پوری زندگی میں جنازے کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا نہیں کی، لیکن آج اسلام اجنبی بن گیا اور اس کے بجائے لوگوں کے بنائے ہوئے طور طریقے اسلام کہلانے لگے۔
آج سے 1400 سال قبل نبیﷺ کی بیان کردہ یہ حدیث آج بالکل واضح ہے۔ وہ اسلام جو قرآن و حدیث میں ہے آج اس معاشرے میں اجنبی بن گیا ہے۔ کسی سے کہو میں مسلم ہوں تو کہتا اپنا فرقہ و مسلک بتاو۔ کوئی ماننے کو تیار نہیں کہ مسلم صرف مسلم ہوتا ہے۔
ہر طرف فرقہ وارانہ مسالک کا زور ہے۔اسلام اجنبی ہوچکا ہے ، عقائد تبدیل ہوگئے ہیں، کسی سے کہو کہ مرنے والے کی روح قیامت سے پہلے اس جسم میں نہیں آئے گی تو حیرت سے دیکھتے ہیں۔
کسی سے کہو قبر والا مردہ، لاش ہے جو نہ سن سکتا ہے، نہ دیکھ سکتا ہے، نہ بول سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا کام، یہ کھجور کی گھٹلی پر چڑھے ہوئے غلاف کے بھی مالک نہیں تو وہ گستاخ اولیاء کہتا ہے۔
کسی سے کہو کہ عالم الغیب صرف اللہ تعالیٰ ہے، اسلام میں عید میلاد النبی نہیں،قرآن و حدیث نبیﷺ کو بشر بیان کرتے ہیں تو گستاخ نبی ﷺ کا فتویٰ لگا دیتا ہے ۔
کسی کو بتاو کہ اسلام میں ’’ ایصال ثواب ‘‘ نامی کوئی چیز نہیں ، نہ یہ قل ہیں، نہ جمعراتیں ہیں اور نہ دسواں چالیسواں اور برسی ہے تو کہتے ہیں، مر گئے مردود نہ فاتحہ نہ درود۔
کسی سے کہواسلام میں دینی امور پر اجرت نہیں ، یہ اجرت حرام ہے جہنم کی آگ ہے، خود امام بنو، خود مؤذن بنو تو حیرت سے منہ دیکھنے لگتے ہیں جیسے بتانے والا کسی اور سیارے کی مخلوق ہے۔
آج کسی کو بتایا جائے کہ اسلام دکھاوے کا دین نہیں، اللہ سے دعائیں تنہائی میں رو رو کر کرو، یہ ہاٹھ اٹھا کر بڑی بڑی اجتماعی دعائیں دین کا حصہ نہیں، نہ نبیﷺ نے کی ہیں اور نہ صحابہ ؓ نے ، تو کہتا ہے تم دعا کو نہیں مانتے۔
کسی کو بتایا جائے کہ قرآن سمجھ سمجھ کر پڑھو اس طرح جمع ہو کر قرآن خوانی بدعت ہے تو کہتا ہے تو قرآن پڑھنے سے منع کر رہے ہو۔
الغرض کہ بے حساب باتیں ہیں جو قرآن و حدیث میں کچھ اور اس معاشرے میں اسلام کے نام پر پھیلائی گئی کچھ۔ یہ فرقہ وارانہ مذاہب آج اسلام کے نام پر چل رہے ہیں اور اصل اسلام کو اپنانے والے آج اجنبی بن گئے ہیں۔ معاشرہ انہیں عجیب نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ لیکن
فطوبى للغرباء»۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جنت کی خوشخبری بھی انہی اجنبی بن جانے والوں کے لئے ہے جنہیں معاشرہ اجنبی بنادے۔
❤️
👍
🌹
☑️
💯
😢
♥️
🌼
💎
💖
68