The Real Islam - الدین الخالص
The Real Islam - الدین الخالص
February 3, 2025 at 08:57 PM
السلام علیکم و رحمتہ اللہ (تلاوت قرآن مجید بمعہ اردو ترجمہ سورۃ البقرۃ: آیت نمبر 231-229) قرآن المجید انسانوں کے نام ان کے رب کا پیغام ہے جو زندگی کے ہرمعاملے میں ان کی درست رہنمائی فرماتا ہے تاکہ وہ ربانی ہدایات کے مطابق زندگی گزار کر اس دنیا کو بھی امن و سکون کا گہوارہ بناسکیں اور کل آخرت میں مالک کی تیار کردہ لازوال جنتوں کے وارث بن سکیں۔ *اہل ایمان کے لیے لازم ہے کہ قرآن کی زبان کو جس قدر ممکن ہو سیکھیں تاکہ کلام الہی پڑھتے لکھتے اور سنتے وقت اللہ تعالیٰ کے اس پیغام کو سمجھ سکیں جو اس رب ذوالجلال نے ہماری رہنمائی کے لیے لازم فرمایا ہے۔* ذرا سوچیں تو صحیح کہ قرآن کے معنیٰ و مفاہیم کو سمجھے بغیر ہم اسے اپنی زندگیوں میں کیسے نافذ کرسکیں گے اور دنیا کے سامنے اس کی دعوت کو پیش کرنے کا حق کیسے ادا کرسکیں گے؟ لیکن ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ہماری اکثریت اپنی اس اولین ذمہ داری سے غافل ہے۔ ایسی صورت میں کم از کم اتنا تو ضروری ہے کہ قرآن کو پڑھتے یا سنتے وقت اپنی مقامی زبانوں میں دستیاب تراجم کی مدد سے اس کے مندرجات کو سمجھا جائے۔ *اسی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد و توفیق سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جہاں ہم قرآن کے ہر رکوع کی آڈیو بمعہ اردو ترجمہ نشر کریں گے۔* اس کا مقصد عوام الناس کو قرآن کی اصل تعلیمات سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ رب کے پیغام کو سمجھنے کے بعد اس پر عمل پیرا ہوسکیں۔ *اللھم تقبل منا انک انت السمیع العلیم!* آپ سب سے درخواست ہے کہ قرآن سے زیادہ سے زیادہ تمسک اختیار کریں، اور ان آڈیوز کو زیادہ سے زیادہ خود بھی سنیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کریں۔ یہ آڈیوز ان شاء اللہ ہمارے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل پر نشر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ بھائیوں تک واٹس ایپ گروپس و چینل پر بھی پہنچائی جاتی رہیں گے۔ *فیس بک لنک:* https://www.facebook.com/share/v/1KdaHxaVAZ/?mibextid=wwXIfr *یوٹویب چینل لنک:* https://youtu.be/aZH-goTNw5Q?si=Z8foryNALqYszx3Y *جزاکم اللہ خیرا*
❤️ 👍 🌹 ☑️ ♥️ 💎 💕 💚 💜 40

Comments