Dipty News Networks
January 29, 2025 at 03:50 PM
*سوشل میڈیا صارفین ہوشیار۔۔۔۔
*صدر مملکت نے ترمیمی بل پیکا پر دستخط کردیئے*
*جھوٹی خبر پر تین سال قید 20 لاکھ جرمانہ، سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹریبونل قائم ہوگا*
*صدر زرداری نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 اور نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کردی*
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کردی۔
ایوان صدر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے پیکا ایکٹ بل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے۔
اسی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025ء کی بھی توثیق کردی۔
حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پہلے قومی اسمبلی اور پھر گزشتہ روز سینیٹ سے بھی منظور کروالیا تھا جس کے بعد بل کو صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔
پیکا ایکٹ بل ہے کیا؟
اتھارٹی کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا
الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025ء مسودے کی کاپی ایکسپریس کو موصول ہوئی ہے۔ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈی آ
🖕
1