Board Of Secondary Education Karachi
February 10, 2025 at 11:24 AM
دہرا ڈومیسائل ، کراچی کے میڈیکل کالجوں میں اندرون سندھ، پنجاب اور وفاق کے 100 سے زائد امیدواروں کے داخلے لینے کا انکشاف امیدواروں کا انٹر اور میٹرک بھی کراچی سے باہر کا تھا کراچی کے میڈیکل کالجوں میں اندرون سندھ اور پنجاب اور وفاق کے 100 سے زائد ایسے امیدواروں کے داخلے لینے کا انکشاف ہوا ہے جو دوہرے ڈومیسائل کے حامل ہیں روزنامہ جنگ میں شائع خبر میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے امیدواروں کی اکثریت نے گزشتہ سال کسی اور ضلع کی بنیاد پر اندرون سندھ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کی کوشش کی تاہم اندرون سندھ داخلوں کی زیادہ نمبروں پر بند ہونے کے باعث وہ گزشتہ برس داخلہ لینے سے محروم رہے لیکن اس برس وہ کراچی کا ڈومسائل بنا کر کراچی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ ا اکثریت کا ڈومیسائل مبینہ دور پر کراچی کے ضلع شرقی سے بنوائے گئے ہیں ان امیدواروں کا انٹر اور میٹرک بھی کراچی سے باہر کا تھا۔ جنگ کے مطابق سندھ میں مرکزی سطح پر میرٹ لسٹ جاری کرنے والی یونیورسٹی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ایک اہم زمہ دار نے تصدیق کی کہ ہم نے کچھ ایسے امیدواروں کے داخلے پکڑے ہیں جن کے پاس پنجاب کے ڈومیسائل تھے اور وہ سندھ کے ڈومیسائل بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے جس کے بعد انھیں کراچی اور اندرون سندھ کی میڈیکل کی جامعات میں داخلہ مل گیا اور اصل حق دار محروم رہ گئے
👍 😢 🇵🇸 🖐 🤯 8

Comments