𝙏𝙧𝙪𝙩𝙝...𝙇𝙞𝙣𝙚'𝙨 𝘼𝙣𝙙 𝙥𝙤𝙚𝙩𝙧𝙮 🥀🖤
February 8, 2025 at 03:29 PM
اے میرے اچھے نورِ نظر.... 💓 محبت کا رنگ اگر سیاہ ہے تو .... تم میرے لئے اس پاکیزہ اوڑھنی جیسے ہو .... جو میرے وجود کو مکمل طور پہ ڈھانپ لیتی ہے .... مجھے دنیا کی ناپاک نظروں سے اوجھل کر کے تحفظ بھرا احساس فراہم کرتی ہے ... اگر محبت کا رنگ نیلا ہے تو.... تم میرے لئے آسمان جیسے ہو جو میرے سر پہ قائم رہ کر مجھے اپنی امان میں لئے ہوئے ہے .... وہ آسمان جسکی وسعت کا دائرہ میرے لئے تاحد نگاہ قائم ہے ... اگر محبت بھورے رنگ کی ہوتی ہے... تو تم میری آنکھوں جیسے ہو ... وہ آنکھیں جو اپنے اندر درد سمو کر مزید خوبصورت اور معتبر لگنے لگتی ہیں ... اگر محبت کا رنگ سرخ ہے تو تم میرے لئے سارے رنگوں میں نمایاں اور معتبر دکھائی دینے والے اس سرخ جوڑے جیسے ہو ... وہ جوڑا جو سہاگن کی پہچان ہوتا ہے ... اگر محبت سبز ہوتی ہے تو تمہارے وجود کو سبزہ زار سے تشبیہ دی جا سکتی ہے .... سبزہ جو میری زندگی کی بنیاد ہے ... جسے دیکھوں تو ... آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوتی ہے ... جسکے سائے میں رہوں تو .... مسرت و طمانیت کا اک احساس میری روح تک کو تسکین بخش دیتا ہے... اگر محبت کا رنگ سفید ہے تو تم میرے لئے سیپیوں سے نکلنے والے سُچے موتیو
❤️ 1

Comments