GOLD XAUUSD CRYPTO FOREX BITCOIN BINANCE BYBIT KUCOIN EXNESS ZERODHA BTC ETH Gold Stock Crypto
February 13, 2025 at 01:58 PM
*شبِ براءت کی برکات اور شرعی احکام*
آج 1446-08-14 بمطابق 2025-02-13 شبِ براءت ہے۔ اس مبارک رات اور آنے والے دن کے حوالے سے شرعی احکام جان لیجیے!
*شبِ براءت کی فضیلت*
شبِ براءت آج مغرب کا وقت ہوتے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ اس رات اللہ تعالیٰ کی رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔ بے شمار لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور بہت سے افراد جہنم سے نجات پاتے ہیں۔ تاہم، درج ذیل سات (7) بد نصیب افراد اس فضیلت سے محروم رہتے ہیں:
1. بغض و کینہ رکھنے والا
2. رشتہ داری توڑنے والا
3. ناحق قتل کرنے والا
4. بدکار عورت
5. مشرک و کافر
6. والدین کا نافرمان
7. وہ مرد جو ٹخنے چھپاتا ہے
*کل (15 شعبان) کے روزے کا حکم*
15 شعبان کا روزہ بعض احادیث اور ایامِ بیض کی رعایت کرتے ہوئے مستحب ہے۔ اگر کوئی یہ روزہ رکھے تو بہتر و افضل ہے، اور اگر نہ رکھے یا رہ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔
*مزید شرعی معلومات*
ہمارے معاشرے میں شبِ براءت اور 15 شعبان سے متعلق کئی غیر مستند روایات پھیلی ہوئی ہیں، جیسے کہ خاص طور پر میٹھا بنانا، آتش بازی کرنا، جماعت سے نمازیں پڑھنا، یا کسی مخصوص انداز میں نوافل ادا کرنا۔ یہ سب بدعات اور غیر ضروری رسومات میں شمار ہوتی ہیں، جن سے بچنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔
*خلاصہ کلام*
آج مغرب سے کل صبح تک نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، اور صدقہ و خیرات میں وقت گزاریں۔ اگر چاہیں تو کل کا روزہ رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ کسی اور عمل کو لازم سمجھنا شرعی طور پر درست نہیں۔
*اگر یہ پیغام پسند آئے تو اس پر ہارٹ ری ایکٹ دیں اور شیئر ضرور کریں۔* ❤
Heer siyal
❤️
18