Noor-e-Hidayat (Official) 🤍🦋
Noor-e-Hidayat (Official) 🤍🦋
February 17, 2025 at 12:33 AM
*پتے پتے کی حرکت سے واقف رب، ذرے ذرے کی گنتی سے واقف رب، کیا تمہارے دل کے حال سے بے خبر ہو سکتا ہے؟ اس وسیع آسمان پر اڑتے پرندوں کے جھنڈ، جنہیں تمہاری نظریں بھی پوری طرح دیکھ نہ سکیں، ان سب کو ہر لمحہ تھامنے والا رب کیا تمہیں گرتا، روتا اور تکلیف میں چھوڑ سکتا ہے؟ نہیں! تم نے اپنے رب کو پہچانا ہی نہیں، تم نے اس کی محبت کو کبھی دل سے محسوس ہی نہیں کیا۔ اگر تم اس کی محبت کو محسوس کر لو، تو تمہاری آنکھیں ہر وقت اس کے عشق میں نم رہیں گی، تمہارا سخت دل اس کی محبت کے لمس سے پگھل جائے گا، اور تمہاری روح ایک ایسا سکون پائے گی جو دنیا کی کسی شے سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ ❤️*
❤️ 👍 🦋 🫀 12

Comments