NADRA

NADRA

2.0M subscribers

Verified Channel
NADRA
NADRA
February 28, 2025 at 02:47 PM
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (ایس ایس پی اے) کے درمیان مامتا پروگرام کے تحت 13 لاکھ سے زائد خواتین کی رجسٹریشن میں تعاون کا معاہدہ معاہدے کا مقصد مامتا پروگرام کے لئے اہل خواتین کے اندراج میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہے تاکہ وہ اس پروگرام کے تحت دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ معاہدے کے تحت اندراج یافتہ بینیفشری خواتین کے شناختی کارڈوں کی تصدیق کی جائے گی۔ اندراج کو سہل بنانے اور نقد رقوم کی تقسیم کے نظام کو شفاف اور فعال بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کے لئے سماجی تحفظ کے پروگراموں تک بہتر رسائی ممکن ہو گی۔ سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، حکومت سندھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب سمیع اللہ شیخ اور پروگرام مینجر نادرا جناب جنید شوکت نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے۔
Image from NADRA: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور سندھ سوشل پروٹیکشن اتھ...
👍 ❤️ 🙏 😂 😢 😮 55

Comments