Mufti Syed Adnan Kakakhail
Mufti Syed Adnan Kakakhail
February 18, 2025 at 04:26 AM
🛑 *کارگزاری ایک دن البرھان کے ساتھ۔ فیز #2* 🔰 *مورخہ 02فروری،2025* 🔰 *شرکاء تعداد:61* 🔰 *کیمپ لوکیشن: شکردرہ ڈیم اٹک* *البرھان اٹک بنیادی علم دین کورس Batch 1 کے احباب* کے لئے *"ایک دن البرھان کے ساتھ"* کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، *انعقاد سے قبل یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ تقریباً 30 کے لگ بھگ ساتھیوں کی شرکت ممکن ہوگی مگر جب آؤٹ ڈور کی آواز لگائی گئی تو بفضلِ تعالیٰ 61 افراد نے شرکت کی۔*🥰 🔰 *کیمپ کا انعقاد اٹک شہر کے مضافات میں واقع شکردرہ ڈیم کے خوبصورت اور پُر فضا مقام پہ کیا گیا🏕️۔* 🔰 *آغاز:* صبح 8:30 تک تمام شرکاء مرکز پہنچ گئے۔ شرکاء کے اکٹھے ہوتے ہی *مسئول مجلسِ اصلاح بھائی زین الحسن* نے ابتدائی بات کا مذاکرہ کیا اور نوافل کی ادائیگی کی ترغیب دی۔ تمام احباب نے نوافل ادا کیے۔ اس کے بعد *بھائی شہیر الحق* نے *تلاوتِ قرآنِ مجید* سے دن کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تلاوت کے بعد *بھائی احسن ستار* نے *نعت شریف* کا ہدیہ پیش کیا۔ 🔰 *آؤٹ ڈور مقاصد:* *مسئول منتظمہ ڈاکٹر عطاء الرحمٰن* نے آؤٹ ڈور کے مقاصد تمام شرکاء کے سامنے پیش کیے۔ 🔰 *روانگی:* اس کے بعد تمام شرکاء کیمپ لوکیشن کی طرف ایک قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئے۔ شکردرہ ڈیم پہنچ کر تمام شرکاء خوبصورت نظاروں کے سحر میں گرفتار ہوگئے اور اپنے موبائل کیمرہ کے ذریعے ان نظاروں کو اپنے پاس محفوظ کرنے لگے۔ اتنے میں جھٹ سے (whistle) ہوئی اور تمام شرکاء کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا گیا۔ 🔰 *قربانی کی تدریب:* *استاذ البرھان اٹک مفتی فرحان صاحب* نے طلباء کو قربانی کے اہم مسائل بتائیں, ساتھ ہی قربانی کی عملی مشق کے لئے بھوری رنگت کے ایک بکرے کو میدان میں لایا گیا،جس کی خریداری مسئول منتظمہ اور مسئول مجلسِ تعلیم نے پہلے سے ہی کر رکھی تھی۔ 🔰 *قبائل کی ترتیب* *تمام طلباء کو 6 قبائل میں تقسیم کیا گیا ان قبائل کے نام فاتح صحابہ کرام کے ناموں پر رکھے گئے۔مقابلے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے 6 ٹیموں کو دو دو حریف قبائل میں تقسیم کیاگیا۔* 🔰 *ایکٹیوٹیز ٹائم* قربانی کی عملی مشق کے ختم ہوتے ہی *مسئول مجلسِ تعلیم بھائی شعیب ظفر* کی whistle پر تمام قبائل اپنی اپنی مقررہ جگہوں پر پہنچ گئے۔ 🔰 *کیپچر دا فلیگ🏳️* پہلا ٹاسک اپنے قبیلہ کے جھنڈے کی حفاظت کا دیا گیا جو کہ مستقل نمازِ ظہر تک جاری رہا۔ یہ ایکٹویٹی ایڈوینچر سے بھرپور رہی تمام سرگرمیوں کے دوران اپنے قبیلے کی حفاظت کا کام قبائل کے لئے انتہائی مشکل ٹاسک ثابت ہوا😁۔ 🔰 *جنگل سے لکڑ اکٹھی کرنا🪓:* اگلا ٹاسک تمام قبائل کو مٹن اور پلاؤ کی پکوائی کے لئے کم وقت میں زیادہ لکڑ اکٹھی کرنے کا دیا گیا، جوکہ تمام قبائل نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل کیا۔ 🔰 *خدمت کا شعبہ* تمام قبائل سے ایک ایک ساتھی کو لیا گیا اور خدمت کے شعبہ کی تشکیل کر دی گئی۔بکرے کی کٹائی سے لے کر کھانے کی تیاری کے تمام مراحل اس شعبہ کے ذمہ تھے۔ اس شعبہ کے ذمہ دار *بھائی حمزہ فاروق (جنڈ)* تھے۔ 🔰 *رسہ کشی اور دیگر سرگرمیاں* ان تمام ترتیبات کے ساتھ ہی رسہ کشی کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ تمام قبائل نے خوب زور آزمائی کی۔ آخر میں ان تمام مقابلوں کے فاتح قبیلے کا ٹاکرا انتظامیہ سے ہوا۔اس مقابلے میں انتظامیہ کے ساتھیوں نے مخالف ٹیم کو آخر کار ہار کا مزہ چکھایا۔ 😁 اس کے بعد( Leg tie ) اور گھومتے رسے کے نیچے سے پورے قبیلے کے کم وقت میں گزرنے کے مقابلے بھی ہوئے۔ 🔰 *نمازِ ظہر اور دسترخوان* اس کے بعد تمام قبائل نے باجماعت نماز ظہر ادا کی اور پھر دسترخوان لگا دیا گیا۔ *بھائی حمزہ فاروق* کے ہاتھ سے بنے کھانوں سے تمام شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔ 🔰 *نتائج کا اعلان* آخر میں تمام قبائل کی ہار جیت کا فیصلہ سنایا گیا۔ ہارنے والا حریف قبیلہ فاتح قبیلے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔😁 بعض فاتح قبیلوں نے سزا میں حریف قبائل کے مالٹوں کو مال غنیمت کے طور پر حاصل کر لیاجبکہ ایک فاتح قبیلے نے فتح مکہ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے عام معافی کا اعلان کیا۔ 🔰 *آخر میں اس سفر کی اہمیت، تفریح میں دینی اقدار کا لحاظ ، ہار وجیت اور دورانِ مقابلہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دینی طرز عمل کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔* *🔰 اختتامیہ* اس تفریحی دورے کے ذریعہ مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کیلیے کافی محنت و مشورے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی۔شریک افراد نے بڑے ذوق و شوق سے اس میں حصہ لیا اور بہت ہی مثبت فیڈ بیک دیا۔ اللّه تعالیٰ تمام احباب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے قبول فرمائے آمین۔
❤️ 👍 😢 😮 🙏 😂 401

Comments