Hazara Police
February 20, 2025 at 03:36 PM
**مانسہرہ پولیس کی بڑی کارروائی: ٹرانسفارمر چور گروہ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کوائلز برآمد**
مانسہرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث 4 رکنی گروہ کو بے نقاب کر دیا، تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمر چوری کرنے والا یہ منظم گروہ مانسہرہ کے مختلف علاقوں، بشمول کھواڑی، چٹہ بٹہ، بھورج اور پوٹھہ سے رات کی تاریکی میں عوامی سہولت کے لیے نصب شدہ ٹرانسفارمر چوری کرتے تھے جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی جاوید خان ، ایس ایچ او تھانہ صدر اسرار شاہ اور دیگر افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے دن رات کی ان تھک محنت اور جدید ٹیکنیکل بنیادون پر کاروائی کرتے ہوئے 04 افراد پر مشتمل گروہ کر بے نقاب کیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد صدیق ولد عبدالرحمن سکنہ بھٹو بانڈی شیر گڑھ اوگی ،عامر سعید ولد محمد سعید سکنہ بیڑ ہری پور اور مسلم میاں ولد محمد اسلام سکنہ کوہستان شامل ہیں پولیس کی خصوصی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 اوریجنل کوائلز بھی برآمد کر لیں۔
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
❤️
👍
😂
😢
🙏
😮
37