Hazara Police
                                
                                    
                                        
                                    
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 24, 2025 at 05:48 AM
                               
                            
                        
                            تورغر -: چیر حادثے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار  فیض محمد کی نماز جنازہ پولیس لائنز تورغر میں ادا کر دی گئی.
ضلع تورغر کے علاقے چیر میں پولیس گاڑی کے حادثے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فیض محمد کی نماز جنازہ پولیس لائنز تورغر میں ادا کر دی گئی۔ 
نماز جنازہ میں ضلعی پولیس سربراہ تورغر سید مختار شاہ(PSP)، پاک آرمی کے افسران و جوانان،ڈپٹی کمیشنر تورغر٬ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس اہلکاروں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اہلکار کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی ۔ ڈی پی او تورغر نے شہید اہلکار کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات ، بہادری اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کی قربانی پولیس فورس کے عزم اور جذبے کو مزید مضبوط کرتی ہے ۔ تورغر پولیس غم کی گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ۔
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            🙏
                                        
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                    
                                        23