
Hazara Police
February 24, 2025 at 11:36 AM
ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی اہم کاروائی ، بین الاصوبائی چور اور ڈکیت گروہ کا سرغنہ ،تھانہ سرائے صالح کی حدود میں پولیس مقابلے میں اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پورفرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ سرائے صالح و دیگر تھانہ جات کی حدود میں بند گھروں میں چوری کے واقعات رونما ہوئے۔مورخہ 08.02.2025 ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ ہمراہ حباب خان Asi اور دیگر نفری پولیس کے دوران گشت جی ٹی روڈ نزد بلاول میرج ہال موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ مقدمہ علت 65 مورخہ 08فروری 2025جرم 392PPC میں ملوث ملزمان کی ہنڈا موٹرسائیکل 125 پر آمد کی اطلاع ملی جو اس اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ناکہ بندی عمل میں لائی۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے ۔جس میں ملزم عبدالاحمد اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا اوراس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا ۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 66 مورخہ 08.2.2025 جرم 302.353.34.15AA درج ہوا ۔جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری تھی ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی کاروائی کرتے ہوئے بین الاصوبائی چور اور ڈکیت گروہ کا سرغنہ اور پولیس مقابلے میں اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کرنے والا ملزم محمد اکبر ولد خان داد سکنہ قندوس افغانستان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا ۔ملزم سے تفتیش جاری ہے مذید سنسنی خیز انکشافات متوقع ۔
👍
😂
7