
Niaz Ahmad Akhtar
February 25, 2025 at 05:36 PM
محفوظ، صحت مند اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم پیش قدمی
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے سیفٹی، ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ پر ایک روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا، جس کا انعقاد ORIC، قائداعظم یونیورسٹی نے S. Halai Enterprises کے اشتراک سے کیا۔ اس کانفرنس میں صنعت، تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبے کے نمایاں ماہرین نے شرکت کی، جہاں پائیدار ترقی، صنعتی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
یہ کانفرنس صنعت، تعلیمی اداروں اور پالیسی سازوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی، جس کا مقصد ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔

❤️
👍
😂
😢
😮
🙏
31