Azme Karachi
Azme Karachi
February 18, 2025 at 06:21 PM
*کراچی میں ٹینکر سروس ایک بار پھر معطل، شہریوں کو پانی کی فراہمی بند* کراچی : واٹرکارپوریشن نے ٹینکرسروس ایک بار پھر معطل کردی ، جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی پر مشتعل افراد کے ہاتھوں واٹر ٹینکر جلانے کے واقعے کے بعد واٹرکارپوریشن کی ٹینکر سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی۔ سروس معطل ہونے سے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بند ہوگئی ، نیپا، صفورا سمیت شہر کے دیگر ہائیڈرینٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
😂 👍 ❤️ 🇧🇬 🇱🇾 🇵🇰 💯 🤓 34

Comments