Waryah
Waryah
February 25, 2025 at 01:36 PM
*جامعہ سندھ میں تعلیمی سال 2025ء کے تحت داخلے لینے والے نئے طلباء کیلئے “اورینٹیشن ڈے” 27 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی خطاب کریں گے* جامشورو (پریس رلیز) جامعہ سندھ جامشورو میں تعلیمی سال 2025ء کے تحت مختلف شعبوں میں داخلے لینے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کرنے کیلئے 27 فروری 2025ء کو “اورینٹیشن ڈے” کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا گیا ہے کہ مذکورہ اورینٹیشن ڈی جمعرات 27 فروری کو صبح 10 بجے شہید بینظیر بھٹو چیئر اینڈ کنوینشن سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر جامعہ سندھ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی طلبہ و طالبات کو خطاب بھی کریں گے۔
❤️ 👍 😂 8

Comments