Dr.Abubakar Sulehri
Dr.Abubakar Sulehri
February 20, 2025 at 01:00 PM
السلام علیکم! تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور بالخصوص والدین سے گزارش ہے کہ اس وقت مختلف تعلیمی بورڈز میں ببل آنسر شیٹ کے دو مختلف فارمیٹس زیرِ غور ہیں۔ کچھ بورڈز میں اس سال نئی ببل شیٹ استعمال کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ کچھ بورڈز میں گزشتہ سال کی ببل شیٹ ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسی بنا پر، آپ سب کے ساتھ دونوں اقسام کی ببل شیٹس کے نمونے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ بہاولپور بورڈ کے مطابق، ان کی آفیشل ویب سائٹ پر جو ببل شیٹ اپلوڈ کی گئی ہے، وہ پچھلی ببل شیٹ کے مقابلے میں کافی حد تک تبدیل ہو چکی ہے۔ لہٰذا، وہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے، ساتھ ہی وہ پرانی ببل شیٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مکمل رہنمائی حاصل ہو سکے۔ تمام والدین سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ نہم جماعت کے طلبہ و طالبات کو ان ببل شیٹس کی لازمی پریکٹس کروائیں تاکہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ جزاک اللہ! Dr.Abubakarsulehri03
👍 ❤️ 8

Comments