University Guide Pakistan (OFFICIAL) 🇵🇰 🎓
University Guide Pakistan (OFFICIAL) 🇵🇰 🎓
March 1, 2025 at 05:58 AM
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ قانون⚖️ کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کا مطالعاتی دورہ طلباء کو پارلیمانی و عدالتی نظام کے عملی مشاہدے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس مطالعاتی دورے کا مقصد طلبہ کو پاکستان کے پارلیمانی اور عدالتی نظام کے عملی مشاہدے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ قانون سازی اور انصاف کے نظام کو قریب سے سمجھ سکیں۔ شعبہ قانون کے 45 رکنی وفد نے چئیرمین لاء کالج ڈاکٹر غلام مرتضی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈاکٹر محمد عامر منج، ڈاکٹر فوزیہ نسیم، ڈاکٹر محمد عمران اور بابر شاہین سمیت طلباء کی کثیر تعداد شامل تھی۔ دورے کے دوران طلباء کو سینیٹ میوزیم میں پارلیمنٹ کی تاریخ اور ارتقاء پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تاریخی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ مطالعاتی دورے کے موقع پر چیئرمین شعبہ قانون، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اس دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کی قیادت میں یونیورسٹی ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جو طلبہ کی علمی اور عملی تربیت کو مزید مستحکم کریں۔ #ugp
Image from University Guide Pakistan (OFFICIAL) 🇵🇰 🎓: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ قانون⚖️ کے طلبہ و فیکلٹی ممبر...
👍 😂 ❤️ 🌼 💀 💩 17

Comments