Richz Green Learnings Research & Development With M-A-Khan-Lodhi
Richz Green Learnings Research & Development With M-A-Khan-Lodhi
February 24, 2025 at 08:54 AM
*`🟩🟧-----﷽----🟥🟩`* *Assãlãm O Alāikum* Muhammad Asif Khan Lodhi `پولینیشن کا عمل اور اہمیت` *پولینیشن کی اقسام اور طریقہ* `پولینیشن کس طرح ہوتی ہے` *پولینیشن کے عمل کو نقصان پہنچانے والے عوامل احتیاطی تدابیر اور بھتری کے لیے اقدامات* *♻️ڈوڈی یا کلی کے بعد پھول سے پھل بننے کا عمل* *🔄اسی طرح گوبھ کے بعد بور سپورز کے بعد دانہ پھل بننے کا عمل* `آسان الفاظ میں یعنی پھول سے پھل اور بور سے دانہ کا عمل نر اور مادہ پھولوں سپورز کے ملاپ کے بعد وجود میں آتا ہے یعنی اس عمل کو پولینیشن کہتے ہیں` 👍 📤 📩 📲 ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ 🟧🟧🟥🟩🟩🟩🟥🟦🟦 *پولینیشن کی مزید آسان الفاظ میں وضاحت* پولینیشن ایک ایسا عمل ہے جس میں پھول کے نر حصے POLLEN سے دانے سپورز مادہ حصے پر منتقل ہوتے ہیں، جس سے پھول پھل میں بدل جاتا ہے پولینیشن کا عمل Pollinators کے ذریعے ہوتا ہے، جن میں شامل ہیں ہوا، پانی، مکھیاں، تتلیاں، پرندے، جانور اور کئی دوسرے ذرائع۔ شہد کی مکھیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے جب پھولوں پر بیٹھتے ہیں تو ان کی ٹانگوں کے ساتھ Pollens چپک جاتے ہیں اور دوسرے پھولوں پر بیٹھنے سے وہاں گر جاتے ہیں اور پولن ٹیوبز کے ذریعے اووری میں پہنچ کر وہاں پھل اور بیج بننے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس سارے عمل کو فرٹیلائزیشن کہتے ہیں *اگر یہ عمل نہ ہو تو پھول گر سکتے ہیں اور پھل نہیں بنے گا* `پولینیشن کی تین اقسام اور عمل کے طریقے` نمبر۔ اقسام 1 *سیلف پولینیشن* جب ایک ہی پودے کے ایک ہی پھول کے پولنز اسٹیمن سے سٹگما تک پہنچتے ہیں تو یہ سیلف پولینیشن ہے گندم مٹر وغیرہ کے پودوں میں سیلف پولینیشن ہوتی ہے۔ نمبر۔ اقسام 2 *کراس پولینیشن* جب ایک ہی Species کے ایک پھول سے دوسرے پھولوں تک پولینیٹرز کے ذریعے پولنز ٹرانسفر ہوتے ہیں تو یہ کراس پولینیشن کہلاتی ہے کراس پولینیشن یعنی پولینٹرز کے ذریعے پولنز ٹرانسفر ہونا *قدرتی ہوا کے ذریعے پولینیشن* *شہد کی مکھیوں تتلیوں پرندوں اور کچھ انسیکٹ کے ذریعے پولینیشن* *ہ A. دوست کیڑوں کے ذریعے پولینیشن کا عمل* شہد کی مکھیاں اور تتلیاں پھولوں پر بیٹھتی ہیں اور پولن کے دانے ایک پھول سے دوسرے پھول تک پہنچا دیتی ہیں، جس سے پولینیشن کا عمل مکمل ہوتا ہے *ہ۔ B ہوا کے ذریعے پولینیشن کا عمل* ہوا نر حصے کے پولن دانے اڑا کر مادہ حصے پر گرا دیتی ہے۔ ٹماٹر کے پھول میں نر اور مادہ دونوں حصے موجود ہوتے ہیں، اس لیے پودے کے ہلنے سے پولن اندر ہی گرتا ہے اور پھول پھل بناتا ہے۔ نمبر۔ اقسام 3 *ہینڈ پولینیشن* *Hand Pollination* کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ پولینیٹرز کی عدم موجودگی میں پودوں پر پولینیشن نہیں ہوتی تو پھر ہمیں خود سے ہینڈ پولینیشن کرنا پڑتی ہے۔۔۔ یعنی ایک پھول کو توڑے بغیر پکڑ کر دوسروں پھولوں سے ٹچ کرنا کہ پولنز وہاں گر جائیں۔ Cotton buds سے بھی یہ عمل کیا جا سکتا ہے *دستی پولینیشن کا عمل یعنی اپنے ہاتھوں سے پولن پھولوں پر ڈالنا* یہ وہ طریقہ ہے جس میں انسان خود پولینیشن کرتا ہے تاکہ پھول گرنے سے بچ سکیں اور زیادہ پھل پیدا ہوں یہ طریقہ ہائی بریڈ سیڈز تیار کرنے کے لیے اور فصلوں کے اداروں میں نئی ورائٹیز تیار کرنے کے لیے بھئ استعمال کیا جاتا ہے *دستی پولینیشن کے 3 طریقے* نمبر۔ 1 *پہلا طریقہ* اپنی انگلی یا نرم برش سے آہستہ سے پھول کی شاخ کو ہلائیں اس عمل سے پولن مادہ حصے پر گر جائے گا اور پھول پھل بنائے گا۔ احتیاط کریں کہ شاخ یا پھول نہ ٹوٹے نمبر 2 *دوسرا طریقہ* پودے کے تنے کو اوپر سے دو انگلیوں سے پکڑیں۔ 10 سیکنڈ تک پودے کو ہلکے ہلائیں تاکہ پولن مادہ حصے پر گر سکے۔ نمبر۔ 3 *تیسرا طریقہ* گرین ہاؤس میں پودے تار سے جُڑے ہوتے ہیں۔ ایک لمبی چھڑی سے تار کو آہستہ سے ہلائیں تاکہ پودے بھی ہلیں اور پولن گر جائے *یہ تینوں طریقے آسان ہیں اور ان سے آپ اپنے پھل دار پودوں سبزیات کے پھولوں کو زیادہ سے زیادہ پھل بنا سکتے ہیں* خاص و خاص کجھور کے پودوں میں منافع بخش اور بھر پور پیداوار کے لیے ان نکات کو آزمائیں تازہ پھلوں اور تازہ سبزیوں سے لطف اندوز ہوں https://www.facebook.com/share/p/19tGC5X8rp/ *پولینیشن کے عمل کا دن بہترین وقت* مختلف فصلوں کے پولینیشن کے عمل کے لیے بھترین وقت موسم کے حساب سے صبح 6 سے دوپہر 11 بجے کے درمیان پولن سب سے زیادہ فعال ہوتا ہے اس وقت پولینیشن کریں تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوں *ہولینیشن کا عمل کن حالات میں متاثر ہوتا ہے* `شدید گرم موسم` پولینیشن کا عمل شدید گرم موسم کی وجہ سے بھی شدید متاثر ہوتا ہے یعنی جب شدید گرمی پڑتی ہے تو پولن برن ہونے کی وجہ سے دانے پھل نہیں بنتا بلکہ پھول بغیر پولینیشن کے عمل کے گرنا شروع ہو جاتے ہیں `شدید سرد فراسٹ کورے جیسے موسمی حالات` شدید سرد کورے والے موسم میں بھی پولینیشن کا عمل شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہوتے پے مثلآ جیسے رایا کی پیداوار کے متاثر ہونا گندم7 کے سٹوں کا ٹیٹرا ہونا اور دانوں کا پچک جانا وغیرہ اوپر لکھی گئی دونوں وجوہات سے پولینیشن کا عمل بہت زیادہ متاثر ہونے کی وجہ سے پیداوار میں 30 سے 80 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے `نمی والے موسم` زیادہ نمی والے وقت یا موسم میں بھی پولینیشن کا عمل متاثر ہوتا ہے *پولینیشن کے عمل کے دوران احتیاطی تدابیر* پولینیشن کے عمل کے دوران فصلوں کو پانی کی کمی یا سوکہ نہیں لگنے دینا چاہیے اور پانی کی زیادتی سے بھی اجتناب کرنا چاہیے `انسیکٹے سائیڈز اور فولئیر فرٹیلائزرز` *پولینیشن کے عمل کے دوران ہربے سائیڈز کے سپرے سے اجتناب کرنا چاہیے* زیادہ سے زیادہ مجبوری اور بہت زیادہ ضرورت کی صورت میں انسیکٹے سائیڈز فنجے سائیڈز فولیئر فرٹیلائزرز کے سپرے کرنا مقصود ہو تو ایسے پراڈکٹس کا انتخاب کرنا چاہیے جو فصل کو تھوڑا سا بھی سٹریس نہ دیں ایسے پراڈکٹ جن کا اندیشہ ہو کے یہ فصل کو سٹریس دے سکتے ہیں ان کے انتخابات سے،اجتناب کرنا چاہیے `پولینیشن کے عمل کی زیادہ سے زیادہ بھتری کے لیے اقدامات` اگر موسمی حالات سازگار نہ ہوں بہت زیادہ گرم موسم یا بہت زیادہ6 ٹھنڈ فراسٹ یا کسی بھی طریقے کے سٹریس کی صورت میں جن اقدامات سے پولینیشن کا عمل کچھ بھتر طریقہ سے انجام پا جائے اس کے لیے مخصوص خوراکی اجزاء کے دو سے تین سپرے کرکے پودوں میں قوت مدافعت پیدا کرکے پولینیشن کے عمل کو بھتر کیا جاسکتاہے اور بھتر پیدوار حاصل کی جا سکتی ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے حساب سے کچھ دیگر اقدامات ان شاءاللہ تعالٰی جلد ہی شئیر کرونگا جزاک اللہ خیرا عقل کل نہیں دلیل کے ساتھ اختلاف رائے رکھنا سب کا حق ہے محمد آصف خان لودھی 📲 0346 9686 786 *`🟩🟧-----﷽----🟥🟩`* *Assãlãm O Alāikum* *`رچ گرین ایگرنومی زرعی موضوعات پر مبنی واٹس ایپ چینل`* 🟧🟧🟥🟩🟩🟩🟥🟦🟦 `کاشتکار کا چینل جو رکھے آپ کو باخبر حقائق پر مبنی تازہ ترین زرعی خبریں ملکی اور غیرملکی زرعی ماہرین کے زراعت پر حقائق پر مبنی تجزیے گندم کپاس دهان کماد مکئی دیگر اجناس اور فصلوں کے تازہ ترین ریٹس موسم کا حال فصلات کی کاشت و برداشت کھادوں پیسٹی سائیڈز زرعی انسٹرومنٹس زرعی` `Inputs & Outputs` `لوازمات کے بارے میں معلومات اور ان کی قیمتوں کا اتار چڑھاوں تو جوائن کیجیے آپ کا اپنا واٹس چینل جس6 کا فوکس صرف اور صرف زراعت کے موضوعات پر ہے` جزاک اللہ خیرا عقل کل نہیں دلیل کے ساتھ اختلاف رائے رکھنا سب کا حق ہے محمد آصف خان لودھی 0346 9686 786

Comments