
Dish News Info
March 1, 2025 at 08:20 AM
پاکستان ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی۔۔۔ شاہین کو لابنگ اور بدتمیزی کی پاداش میں ایک سال کی پابندی لگنی تھی لیکن کوچ گیری کرسٹن کے لیے ایسے حالات پیدا کردیے گئے تھے کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر چلے گئے، ریڈ بال کے کوچ گلیسپی کو بھی بلآخر جانا پڑا اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید عقل کل بن کر ہیڈ کوچ بھی بن بیٹھے۔ نہ تو شاہین آفریدی پر پابندی لگی اور نہ ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری آئی۔ ہاں ٹیم سلیکشن میں رانا فہیم اشرف اچانک تین سال بعد واپس آگئے۔ جب تک میرٹ پر کھلاڑی منتخب نہیں کیے جائیں گے، کارکردگی پر سوال نہیں ہوگا تو ٹیم کبھی بہتر نہیں ہوسکتی۔ کوچنگ اسٹاف میں سے اظہر محمود کی بھی چھٹی کرنا ہوگی جن کو یہی نہیں معلوم کہ پنڈی جہاں انھوں نے بچپن سے کھیلا ہے وہاں کی وکٹ کیسی ہوتی ہے اور وہ باؤلرز کو ان کی خامیاں بتانے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ پلیئر پاورز کو ختم کرتے ہوئے گنے چنے لڑکوں کو بار بار چانس دینے سے ٹیم بہتر نہیں ہونے والی۔ جب بڑے نام خود اپنی کارکردگی میں بہتری نہیں لارہے تو پھر ان پر وقت اور پیسہ لگانا فضول ہے۔ ہر بار بڑے ٹورنامنٹ کی یہی کہانی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز رمضان میں رکھ لیتے تو شاید عوام کی دعاؤں سے جیت جاتے
👍
😂
❤️
😢
11