
Govt. Murray Graduate College Sialkot
February 22, 2025 at 05:48 AM
عزیز طلباء و طالبات
السلام علیکم
وزیر اعلی پنجاب کی ہونہار سکالر شپ کے امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کی درخواست کی منظوری کے لئے تمام کاغذات کی ایک کاپی کنٹرولر امتحانات پروفیسر احتشام رضا کے آفس میں جمع کروانا ضروری ہے۔ جہاں ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی منظوری کیلئے حکومت کو درخواست کی جائے گی۔ اس لیے تمام امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ 24 فروری 2025 تک اپنے درج ذیل کاغذات کی تصدیق شدہ کاپی جمع کروائیں۔
1۔ میٹرک و انٹر اسناد
2۔ بی ایس کا پرویژنل ٹرانسکرپٹ
3۔ شناختی کارڈ
4۔ ڈومیسائل
5۔ پچھلے سمسٹر فیس چالان کی کاپی
ان تمام کاغذات کی کاپی ایک فائل کور میں لگا کر مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں تاکہ بروقت آپ کی درخواست کی سکروٹنی کی جا سکے۔
شکریہ۔
