
العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
February 20, 2025 at 02:18 PM
حملے کا خطرہ
نیتن یاہو نے لاشوں کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ منسوخ کردیا
علی ہلال
القسام بریگیڈ کی جانب سے دوران قید مارے جانے والے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کے مراسم میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آخری وقت میں اپنی شرکت کا فیصلہ منسوخ کردیا ۔ذرائع کا ماننا ہے کہ صہیونی وزیراعظم پر اسرائیلی باشندوں کی جانب سے حملے کا خطرہ تھا۔
بدھ کو حماس کی جانب سے جب مرنے والوں کے ناموں کی فہرست اسرائیل کے حوالے کی تو اسرائیلی فوجی قیادت سراسیمہ ہوگیی۔ خفت مٹانے کے لئےصہیونی فوج نے بیباس خاندان سے باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔
جبکہ وزیراعظم کی حوالگی تقریب میں شرکت کا فیصلہ اس لیے منسوخ ہوا۔
آج جمعرات کو القسام بریگیڈ کی جانب چار کالے رنگ کے تابوتوں میں مقتول ہرغمالیوں کو بند کیا گیا تھا۔ جن کے اوپر " اسرائیلی فوج کی بمباری میں مارے گئے ہیں " کی عبارت درج تھی۔
تابوتوں میں تین تابوت بیباس خاندان کی تھیں ۔ یاردن بیباس نامی اسرائیلی کو القسام بریگیڈ نے سات اکتوبر 2023 ء کو اس کی اہلیہ شیری اور دو کمسن بچوں،کفیر اور ارئیل کے ساتھ حراست میں لیکر یرغمال بنالیا تھا۔
شیری بیباس اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سائبر انٹیلیجنس یونٹ 8200 میں کام کرتی تھی۔ اور ایک ماہر وذہین خاتون کے طور پر پر اپنے ملک کے لئے کام کرتی تھی۔
یاردن بیباس کو چوتھے راؤنڈ میں رہائی دی گئی تھی۔ جبکہ اس کی اہلیہ شیری اور بچے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
#middleeast
#alihilal
Ali Hilal

👍
❤️
🇵🇰
11