Md Saqib Hasan
February 18, 2025 at 02:40 AM
تم نے چاہا ہی نہیں حالات بدل سکتے تھے
میرے آنسو تیرے آنکھوں سے نکل سکتے تھے
دو قدم ساتھ میرے چل کے تو دیکھا ہوتا
خود بخود تیرے خیالات بدل سکتے تھے
تم تو ٹھہرے ہی رہے جھیل کے پانی کی طرح
دریا ہوتے تو بہت دور نکل سکتے تھے
تم نے الفاظ کی تاثیر کو پرکھا ہی نہیں
نرم لہجے سے تو پتھر بھی پگھل سکتے تھے
❤️
👍
👌
🫶
✌
🍌
💯
😮
🥳
42