Rise Of Ummah
February 26, 2025 at 12:20 PM
ہمارے آقا و مولا جناب مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے امتیوں کو کیا کچھ نہیں دے کر گئے ۔ پریشانی کی دعائیں بتا کر گئے, دکھ ختم کرنے کا طریقہ بتا کر گئے, اخوت, بھائی چارے, مہمان نوازی, عزت, دلیری کے طریقے سیکھا کر گئے۔ اپنے امتیوں کو دنیا کی تمام اقوام و مذاہب میں بلند کر کے گئے۔ اپنے امتیوں کو وہ ادائیں , طریقے سمجھائے جس سے دنیا میں عزت ہو اُن کے امتیوں کی اور پتا نہیں کتنے احسانات فرمائے اپنے امتیوں کو کے بندے کی ساری زندگی ختم ہو جائے۔ لیکن افسوس در افسوس اُن کے امتیوں نے اس مشن , مقصد کو چھوڑ دیا جس کے لیئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی و مشکلات برداشت کی ہیں۔ اور یہ مقصد اور مشن بھی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے امتیوں کو بھی اس لیئے دے کر گئے کے یہ دنیا میں امامت کریں گے لیکن ہم نے سب بھلا دیا , سب کچھ فراموش کر دیا 💔💔💔 ایمانداری سے بتائیں نا یہ کے اتنے تو دنیا میں لوگ بیوفائی نہیں کرتے جیتنے ہم کر رہے ہیں۔ اُن کے اُمتی مارے جا رہے اور ان کے اُمتی ہی خاموش ہیں 💔 بس یہ نہیں کرنا چاہئے تھا کے جس کے نام پر جیتے ہیں اُن کے مشن اور مقصد کو نہیں بُھلانا چاہیئے تھا
❤️ 😢 💔 ❤‍🩹 👍 🇵🇸 😔 😭 🤲 🥺 65

Comments