Tamoor pardasi
February 19, 2025 at 06:46 AM
تم راتوں کو جاگتے ہو، تم دن رات محنت کرتے ہو، تمہارے ہاتھ تھک جاتے ہیں، تمہارے قدم لڑکھڑاتے ہیں، مگر کامیابی پھر بھی دور لگتی ہے؟ کیا تمہیں لگتا ہے کہ تمہاری محنت بیکار جا رہی ہے؟ کیا تمہیں لگتا ہے کہ دنیا تمہیں نظرانداز کر رہی ہے؟ لیکن یاد رکھو…! یہ دنیا تمہیں بھول سکتی ہے، مگر تمہارا رب تمہاری ایک ایک کوشش دیکھ رہا ہے۔ ہر وہ قطرہ جو تمہاری پیشانی سے پسینے کی صورت بہتا ہے، ہر وہ آنسو جو تھکن میں تمہاری آنکھوں میں آتا ہے، ہر وہ دعا جو تم تنہائی میں مانگتے ہو، اللہ اسے جانتا ہے، اور وہ کبھی کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ جب وقت آئے گا، تمہاری یہی محنت تمہیں وہاں لے جائے گی جہاں تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ بس ہمت مت ہارو، مایوس مت ہو، اور سب سے بڑھ کر، اللہ کی رحمت سے امید مت چھوڑو۔ "محنت کرو، دعا کرو، اور صبر کرو، کیونکہ جو تم نے بویا ہے، وہ اللہ تمہیں بہترین وقت پر عطا کرے گا
❤️ 👍 😢 🙏 😂 😮 363

Comments