GVT News
February 27, 2025 at 03:58 PM
🚨 *عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی فلاحی اقدام!*
*یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی مالی معاونت کے لیے "روشن مستقبل کارڈ" اور "سہارا کارڈ" پروگراموں کا باقاعدہ اجراء کردیا گیا۔*
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پروگراموں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
*روشن مستقبل کارڈ*
- 5 سے 16 سال کے یتیم بچوں کے لیے ابتدائی طور پر 5,000 روپے ماہانہ مختص کیے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ رقم بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔
- ترجیح ان بچوں کو دی جائے گی جن کے دونوں والدین وفات پا چکے ہیں۔ اس پروگرام سے تقریباً 9,000 یتیم بچے مستفید ہوں گے۔
*سہارا کارڈ*
- 45 سال اور اس سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کے لیے ماہانہ 5,000 روپے مختص کیے گئے تھے۔
- وزیر اعلیٰ نے یہ رقم بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس پروگرام سے مجموعی طور پر 15,000 بیوہ خواتین فائدہ اٹھائیں گی۔
- مستحقین کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ان کے کارڈ کے ذریعے رقم فراہم کی جائے گی۔
- آئی ٹی بیسڈ سکورنگ سسٹم کے ذریعے مستحق افراد کی اسکریننگ اور سلیکشن کے بعد کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا تقریب سے خطاب!*
- ہمارے لیڈر کا وژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
- ہم بے سہارا افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے مستحقین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
- زکوٰۃ فنڈ کو دُگنا کر دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے۔
- خصوصی طلبہ کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔
- روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ہماری فلاحی ریاست کے قیام کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔
- صاحبِ ثروت افراد رمضان کے مقدس مہینے میں مستحقین کا خاص خیال رکھیں۔
- عوام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ہم سب مل کر ایک خوشحال اور فلاحی معاشرے کے قیام کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
-
#cmkp #roshanmustaqbilcard #saharacard
#ikwelfarestate

❤️
👍
😂
3