
Parghor
February 4, 2025 at 05:00 PM
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر، ہم مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیر کے عوام دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ کشمیر میں جلد امن و سکون قائم ہو اور وہاں کے کو ان کا جائز حق ملے۔
